Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Jinka waliyon mai hai Khoob Rutba Bada Lyrics

Jinka waliyon mai hai Khoob Rutba Bada lyrics in Urdu

🎶 Listen to: Jinka waliyon mai hai Khoob Rutba Bada 🎶

Table of Content (toc)

منقبت غوث پاک رضی اللہ عنہ

جن کا ولیوں میں ہے خوب رتبہ بڑا
ہیں وہ غوث الوری ہیں وہ غوث الوری
فضل حق سے ہمیں جن کا دامن ملا
ہیں وہ غوث الوری ہیں وہ غوث الوری

جب بھی مشکل میں ان کو پکارے کوئی
ان کی جانب سے فورا مدد آئے گی
بن کے آئے ہیں جو ابنِ مشکل کشا ہیں
وہ غوث الوری ہیں وہ غوث الوری

اشرفی، ازہری، واحدی، طیبی،
کل سلاسل کا مرکز ہوا قادری
جن سے چلتا رہا قادری سلسلہ
ہیں وہ غوث الوری ہیں وہ غوث الوری

خوف کیونکر کسی سے بھلا کھائیں گے
کیوں کسی کے دبانے سے دب جائیں گے
'لا تخف' کا ہمیں جن سے تمغہ ملا
ہیں وہ غوث الوری ہیں وہ غوث الوری

جن کے در پر سلامی کو آتا ہے خور
جو جڑے ان سے ہو جائے ہر غم سے دور
چور بھی جن کے در پر ولی بن گیا
ہیں وہ غوث الوری ہیں وہ غوث الوری

وجہ تخلیق کل جن کے نانا ہوئے
جن کے پا گردنِ اولیاء پر پڑے
مرتبہ جن کا ہے عقل سے ماورا
ہیں وہ غوث الوری ہیں وہ غوث الوری

ناؤں بارہ برس پہلے ڈوبی تھی جو
اک اشارے سے جس نے نکالا ہے وہ
ایک ماں کا بھرم جس نے 'عالم' رکھا
ہیں وہ غوث الوری ہیں وہ غوث الوری

از✍🏻
محمد عالم تنویری بستوی یوپی الہند

Download Method 1
Download In Urdu(download)

Download Method 2
Download In Urdu(download)

Jinka waliyon mai hai Khoob Rutba Bada lyrics in Hindi

Coming Soon
मोहम्मद आलम तनवीरी साहब
✰✰✰

Jinka waliyon mai hai Khoob Rutba Bada lyrics in English

Coming Soon

Mohammad Alam Tanweeri Sahab

✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad