Gaus ke Dar pe jo is Dil ko Bichha Dete hain lyrics in Urdu
منقبت غوث پاک رضی اللہ عنہ
غوث کے در پہ جو اِس دل کو بچھا دیتے ہیں
اس کی بگڑی شہ بغداد بنا دیتے ہیں
بن گئے کتنے ہی ابدال قلندر خواجہ
کتنے مخدوم قطب اور ہوئے ہیں داتا
ان کے قدموں میں جو سر اپنا جھکا دیتے ہیں
اس کی بگڑی شہ بغداد بنا دیتے ہیں
ڈاکوؤں کو بھی نئی راہ دکھایا تونے
چور گھر آیا تو ابدال بنایا تونے
لوٹنے والے ہی سب اپنا لٹا دیتے ہیں
اس کی بگڑی شہ بغداد بنا دیتے ہیں
ڈوبتی ناؤ کو ساحل سے لگانے والے
ماں سے بچھڑے ہوئے بیٹے کو ملانے والے
مانگنے کے لئے دامن جو بچھا دیتے ہیں
اس کی بگڑی شہ بغداد بنا دیتے ہیں
گیارہویں آتے ہی ہر سنی مچل جاتا ہے
دھانی پرچم تو ہواؤں میں وہ لہراتا ہے
غوث کے نام کی جو نیاز دلا دیتے ہیں
اس کی بگڑی شہ بغداد بنا دیتے ہیں
مرغا کھچڑا وہ ملیدہ کی مہک آتی ہے
ان کے شیداؤں کے چہرے پہ چمک آتی ہے
خود بھی کھاتے ہیں جو اوروں کو کھلا دیتے ہیں
اس کی بگڑی شہ بغداد بنا دیتے ہیں
آپ شاکر پہ بھی ہر وقت عنایت کرنا
میرا مقصد ہے جو روضے کی زیارت کرنا
نام کے ان کی دہائی جو گدا دیتے ہیں
اس کی بگڑی شہ بغداد بنا دیتے ہیں
احسان شاکر صاحب
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
Gaus ke Dar pe jo is Dil ko Bichha Dete hain lyrics in Hindi
Coming Soon
✰✰✰
Gaus ke Dar pe jo is Dil ko Bichha Dete hain lyrics in English
Coming Soon
Shayare Islam Ehsan Shakir Sahab
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें