Woh bazme hasti pe Chha rahe hain Lyrics in Urdu
وہ بزمِ ہستی پہ چھا رہے ہیں
وہ نور بن کر کے آ رہے ہیں
نگاہ کونین میں اتر کر
نفس نفس میں سما رہے ہیں
روؤف بن کر رحیم بن کر
جمالِ قدرت دکھا رہے ہیں
خیالِ دل اور گمان میں وہ
یقین بن کر کے چھا رہے ہیں
جنہیں طلب ہے حیات تازہ
نفس نفس میں صفات تازہ
انہیں میسر تیری گلی ہے
وہ اپنی ہستی مٹا رہے ہیں
جبینِ فطرت پہ ہے پسینہ
نگاہ مشیت کی جھک رہی ہے
ہیں آبلہ پا حسینِ اعظم
رہِ رضا میں وہ جا رہے ہیں
ندیم غنچے چٹک رہے ہیں
یہ سارا گلشن مہک رہا ہے
وہ آج روحِ بہار بن کر
جمالِ فطرت پہ چھا رہے ہیں
وہ نور بن کر کے آ رہے ہیں
نگاہ کونین میں اتر کر
نفس نفس میں سما رہے ہیں
روؤف بن کر رحیم بن کر
جمالِ قدرت دکھا رہے ہیں
خیالِ دل اور گمان میں وہ
یقین بن کر کے چھا رہے ہیں
جنہیں طلب ہے حیات تازہ
نفس نفس میں صفات تازہ
انہیں میسر تیری گلی ہے
وہ اپنی ہستی مٹا رہے ہیں
جبینِ فطرت پہ ہے پسینہ
نگاہ مشیت کی جھک رہی ہے
ہیں آبلہ پا حسینِ اعظم
رہِ رضا میں وہ جا رہے ہیں
ندیم غنچے چٹک رہے ہیں
یہ سارا گلشن مہک رہا ہے
وہ آج روحِ بہار بن کر
جمالِ فطرت پہ چھا رہے ہیں
شاعرِ اسلام جناب ندیم رضا فیضی
✰✰✰
Woh bazme hasti pe Chha rahe hain Lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Woh bazme hasti pe Chha rahe hain Lyrics in English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें