السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، امید ہے کہ آپ سبھی دوست و احباب بخیر ہونگے ہمارے کچھ دوستوں نے شادی کارڈ پر لکھے جانے والے اشعار کے لئے پرسنل پر فرمائش کیا تھا سو ہم نے سوچا کہ اپنی ویبسائٹ پر بھی پوسٹ کر دیا جائے، اسلیے اس پوسٹ میں ہم آپ سبھی قارئین کے لئے لے کر آئے ہیں شادی کارڈ پر لکھے جانے والے 35 خوبصورت اشعار کا خوبصورت مجموعہ جو کہ آپ پڑھ بھی سکتے ہیں اور فوٹو کی شکل میں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں اور نیچے دیے گئے ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کر سبھی اشعار کو پی ڈی ایف فائل بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں خود بھی پڑھیں اور اپنے دوست و احباب کے ساتھ بھی شیئر ضرور کریں پوسٹ اگر پسند آیا ہو تو کمینٹ بھی ضرور کریں شکریہ جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
Shadi card ke liye shayari Lyrics
یہ مسرت کی گھڑی رحمت ہے یہ اللہ کی
یہ بھی اک سنت ادا ہوگی رسول اللہ کی
|
urdu poetry for wedding card |
آنا تیرا مبارک تشریف لانے والے
خوشیاں منا رہے ہیں تجھ کو بلانے والے
|
poetry for wedding card |
ہم کو تو خوشی ہوگی بس آپ کے آنے سے
ہم آپ سے مل لیں گے شادی کے بہانے سے
|
urdu poetry for wedding |
نہ کرنا اپنی آمد کو کہیں فرصت سے وابستہ
ہماری ہر خوشی ہوگی آپ کی شرکت سے وابستہ
|
poetry for wedding card in urdu |
جشنِ شادی میں محبت کا ذخیرہ لے کر
میری خاطر تمہیں ہر حال میں آنا ہوگا
|
shadi card ke liye shayari |
گزری ہوئی ہر بات کو اب بھول جائیے
شادی ہمارے گھر میں ہے تشریف لائیے
|
shadi card ke liye shayari in urdu |
کوئی شکوہ نہ کوئی اور بہانہ ہوگا
میری خوشیوں کی قسم آپ کو آنا ہوگا
|
urdu shadi card shayari |
بلایا ہے بصد اخلاص ہم نے جشن شادی میں
مسرت ہوگی ہم کو آپ جب تشریف لائیں گے
|
shadi card shayari urdu |
کریں نوازش اگر آپ گھر پہ آنے کی
بڑھے گی آپ سے رونق غریب خانے کی
|
shadi ke card ke liye shayari |
آپ مہمان نہیں رونقِ محفل ہوں گے
مدتوں یاد رہے گا کہ کوئی آیا تھا
|
shaadi ke card ke liye shayari |
رنگ نشاط بزم دو عالم پہ چھا گیا
جس دن کا انتظار تھا وہ بھی آ گیا
|
shadi ke card ki shayari in urdu islamic |
نہ شکوہ نہ شکایت نہ کوئی بہانہ ہو گا
میرے خاطر آپ کو ہر حال میں آنا ہوگا
|
poetry for wedding card |
تمنا ہے کہ مہمانوں سے میرا گھر اجالا ہو
میری تقدیر جاگ اٹھے میری عشرت دوبالا ہو
|
poetry for wedding card |
گل گلشن گلزار ہوگا ہر پھول خوشبودار ہوگا
شادی تو رسم دنیا ہے اِسی بہانے آپ کا دیدار ہوگا
|
urdu poetry for wedding card |
ہر گلی اچھی لگی ہر ایک گھر اچھا لگا
وہ جو آیا شہر میں تو شہر بھر اچھا لگا
|
shadi card ke liye shayari |
قدم قدم پہ بچھے ہیں گلاب پلکوں کے
چلے بھی آؤ کہ ہم انتظار کرتے ہیں
|
muslim shadi card ke liye shayari |
محفل میں چار چاند لگانے کے باوجود
جب تک نہ آپ آئے اجالا نہ ہو سکا
|
shadi card ke liye shayari |
وہ آئے گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
|
urdu shadi card shayari |
ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود
آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا
|
poetry for wedding card in urdu |
صحن چمن کو اپنی بہاروں پہ ناز تھا
وہ آ گئے تو ساری بہاروں پہ چھا گئے
|
shaadi ke card ke liye shayari |
شجر نے لہلہا کر اور ہوا نے چوم کر مجھ کو
تری آمد کے افسانے سنائے جھوم کر مجھ کو
|
muslim shadi card ke liye shayari |
رونق بزم نہیں تھا کوئی تجھ سے پہلے
رونق بزم ترے بعد نہیں ہے کوئی
|
urdu poetry for wedding card |
خوش آمدید وہ آیا ہماری چوکھٹ پر
بہار جس کے قدم کا طواف کرتی ہے
|
shadi card ke liye shayari in urdu |
سنتا ہوں میں کہ آج وہ تشریف لائیں گے
اللہ سچ کرے کہیں جھوٹی خبر نہ ہو
|
poetry for wedding card |
تم آ گئے ہو تو اب آئینہ بھی دیکھیں گے
ابھی ابھی تو نگاہوں میں روشنی ہوئی ہے
|
shadi ke card ke liye shayari |
بجھتے ہوئے چراغ فروزاں کریں گے ہم
تم آؤگے تو جشن چراغاں کریں گے ہم
|
urdu shadi card shayari |
تم آ گئے ہو، تو کچھ چاندنی سی باتیں ہوں
زمیں پہ چاند کہاں روز روز اترتا ہے
|
urdu poetry for wedding card |
آپ آئے تو بہاروں نے لٹائی خوشبو
پھول تو پھول تھے کانٹوں سے بھی آئی خوشبو
|
shaadi ke card ke liye shayari |
تم آ گئے تو چمکنے لگی ہیں دیواریں
ابھی ابھی تو یہاں پر بڑا اندھیرا تھا
|
shadi ke card ke liye shayari |
پھولوں کی مہک ہوکہ ستاروں کی ادائیں
سب آپ پہ قربان ہیں تشریف تو لائیں
|
urdu shadi card shayari |
تم ہی آجاؤ کہ کچھ رنگ محفل میں آئے
یاد کا کیا ہے، یہ آتی ہے چلی جاتی ہے
|
poetry for wedding card in urdu |
سُنا ہے یہ جب سے کہ وہ آرہے ہیں
دل وجاں دیوانے ہوئے جا رہے ہیں
|
urdu poetry for wedding card |
چمن ہنس پڑے راستے مسکرائے
بہت شکریہ آپ تشریف لائے
|
poetry for wedding card in urdu |
آپ آئے فضا مسکرانے لگی
زندگی زیر لب گنگنانے لگی
|
shadi card shayari urdu |
بعد مدت کے کِھلے پھول یہ ارمانوں کے
میری گلشن کے بہاروں کا نظارہ کر لو
آمد و رفت میں تکلیف یقیناً ہے مگر
اتنی زحمت میری خاطر بھی گوارہ کر لو
❁〰〰〰〰〰〰✰✰✰〰〰〰〰〰〰❁
نوٹ:- اشعار پسند آۓ تو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں شکریہ
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें