Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Hum Bareily Wale hain Lyrics

Hum Bareily Wale hain Lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
Listen to the audio file
مصطفٰے کے پالے ہیں ہم بریلی والے ہیں
دل سے بھولے بھالے ہیں ہم بریلی والے ہیں

دم رضا کا بھرتے ہیں ہم بریلی والے ہیں
خواجہ خواجہ کرتے ہیں ہم بریلی والے ہیں

نعت مصطفی پڑھکر ذکرِ اولیاء کر کے
چھٹھی ہم مناتے ہیں ہم بریلی والے ہیں

مسلک معین الدیں ہی رضا کا مسلک ہے
سبکو يے بتاتے ہیں ہم بریلی والے ہیں

مسلکِ رضا سے ہر باطل قوم چِڑھتی ہے
حق پر ہیں جو کہتے ہیں ہم بریلی والے ہیں

رنگ و نسل سے ہم پر دھاک نہ جماؤ تم
گورے ہیں یا کالے ہیں ہم بریلی والے ہیں

سنّیت کے جتنے بھی دہر میں سَلاسِل ہیں
اِن سبھی کے نعرے ہیں ہم بریلی والے ہیں

ڈگمگا نہیں سکتے مثلِ صلحِ کلی ہم
مُستحکم عقیدے ہیں ہم بریلی والے ہیں

صدیق و عمر ، عثماں ، مرتضیٰ بھی ہیں اپنے
ہرسُو بول بالے ہیں ہم بریلی والے ہیں

خادمِ صحابہ ہیں ہم گدائے اہلِ بیت
اعتدال والے ہیں ہم بریلی والے ہیں

غوث کے ہیں شیدائی اشرف کے ہیں مَتوالے
خواجہ کے دِوانے ہیں ہم بریلی والے ہیں

دعوئے حُبِّ خواجہ رافضی کا جھوٹا ہے
خواجہ بس ہمارے ہیں ہم بریلی والے ہیں

حامد و رضا ، نوری سے جُڑا ہے دل کا تار
اِن سے دل کے رشتے ہیں ہم بریلی والے ہیں

مَکرِ "طاہر" پر "اختر" نے یہ اُس سے فرمایا
رستے دیکھے بھالے ہیں ہم بریلی والے ہیں

سنّیوں کے رہبر ہیں "علامہ" و "عسجد" اب
یہ دونوں بھی کہتے ہیں ہم بریلی والے ہیں

دنیا کے کسی خِطّے سے تعلّق ہو لیکن
سب یہی پُکارے ہیں ہم بریلی والے ہیں

سِیم و زَر کی لالچ میں بیچتے ہیں وہ ایماں
سَودے میں خسارے ہیں ہم بریلی والے ہیں

ظلمت کے تَلاطُم کا ہم کو کچھ نہیں کھٹکا
نور ہیں اُجالے ہیں ہم بریلی والے ہیں

دہشتِ رضا ہم نے دیکھی وہ مجاور میں
شکرِ حق بجاتے ہیں ہم بریلی والے ہیں

باطلوں سے کہہ دیجیے چھیڑے نہ ہمیں ایوبؔ
اعلیٰ حضرت والے ہیں ہم بریلی والے ہیں

✍🏻از قلم، محمد ایوب رضا امجدی کولکاتا
✰✰✰

Hum Bareily Wale hain Lyrics in Hindi

coming soon

✰✰✰

Hum Bareily Wale hain Lyrics in English

coming soon

✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area