Hai Firdaus e Nazar Kabe ka Kaba Shadmani hai Lyrics in Urdu
ہے فردوسِ نظر کعبے کا کعبہ شادمانی ہے
زمیں پر ہیں مگر لہجہ ہمارا آسمانی ہے
اُدھر موسیٰ کی چاہت پر صدائے لن ترانی ہے
اِدھر ہے اُدنُ مِنِّی رب کی کتنی مہربانی ہے
اشارہ کر گئی ایک اونٹنی شاهِ دو عالم کی
بنیں گے کس کے مہماں کس کے حق میں میزبانی ہے
ہزاروں جنتیں ایک جھونپڑی پہ رشک کرتی ہیں
نبی تشریف فرما ہیں مکانِ اُمِّ ہانی ہے
زمانے کا چلن ہر دم تغیُّر پر ہے آمادہ
چلیں گے ہم مگر مسلک پہ یہ دھڑکن نے ٹھانی ہے
تیری انگلی سے فوارہ جو نکلا سامنے اُس کے
کہاں موسیٰ کا چشمہ ہے کہاں زمزم کا پانی ہے
رگِ گردن سے کٹ جاتی ہیں تلواریں لعینوں کی
علی کے گھر کے بچوں میں غضب کی پہلوانی ہے
کلی مرجھا نہیں سکتی کبھی قرآن و سنت کی
نبی کا باغ ہے آل نبی کی باغبانی ہے
پلٹنا شمس کا جھکنا قمر کا یہ بتاتا ہے
شہ لولاک کا ہر ایک جہاں پہ حکمرانی ہے
رہے مصروف فیضؔی نعت میں سانسوں کا سرمایہ
یہی جیون کی پونجی ہے متاعِ زندگانی ہے

الحاج شاعرِ اسلام حبیب اللہ فیؔضی صاحب
✰✰✰
Hai Firdaus e Nazar Kabe ka Kaba Shadmani hai Lyrics in Hindi
Coming Soon
अल्हाज शायरे इस्लाम हबीबुल्लाह फ़ैज़ी साहब
✰✰✰
Hai Firdaus e Nazar Kabe ka Kaba Shadmani hai Lyrics in English
Coming Soon
Alhaaj Shayare Islam Habibullah Faizi Sahab
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें