Sare jahan se achha Hindustan hamara Tazmeen lyrics in Urdu
تضمین بر کلام علامہ اقبال
کہتا ہے شوق سے یہ ہر نوجواں ہمارا
پیہم رہے مہکتا یہ باغباں ہمارا
ہو جائے فضل رب سے رشکِ جہاں ہمارا
سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا
سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا
کیا رنگ ہے انوکھا اس ہندی گلستاں کا
اس پر کرم ہے بیشک خواجۂ خواجگاں کا
منظر ہے شاد فرحاں اس ہند کے سماں کا
پربت وہ سب سے اونچا ہمسایہ آسماں کا
وہ سنتری ہمارا وہ پاسباں ہمارا
ہندی وطن میں کچھ بھی ہوتی نہیں ہیں کمیاں
کھلتی یہاں ہے دل میں سب کی شگفتہ کلیاں
گزری ہے فضل رب سے گزریگی یہ بھی صدیاں
گودی میں کھیلتی ہیں اسکی ہزازوں ندیاں
گلشن ہیں جن کے دم سے رشکِ جناں ہمارا
نسبت عدوئے دیں سے ملتی نہیں ہماری
کچھ بات ہے کہ اس سے بنتی نہیں ہماری
یہ زیست ان کے رنگ میں ڈھلتی نہیں ہماری
کچھ بات ہے کہ ہستی مٹتی نہیں ہماری
صدیوں رہا ہے دشمن دورِ زماں ہمارا
کوئی مدد کسی کی کرتا نہیں جہاں میں
بس اپنے سے ہی عافی چلتا نہیں جہاں میں
کوئی کسی کی خاطر لڑتا نہیں جہاں میں
اقبال کوئی محرم اپنا نہیں جہاں میں
معلوم کیا کسی کو دردِ نہاں ہمارا
از قلم، غلام صمدانی عافی قادری
✰✰✰
Sare jahan se achha Hindustan hamara Tazmeen lyrics in Hindi
coming soon
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
Sare jahan se achha Hindustan hamara Tazmeen lyrics in English
coming soon
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें