Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Hussain to haseen hai lyrics

Hussain to haseen hai lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
Listen to the audio file
یزید بدترین ہے حسین بہترین ہے
یہی مرا یقین ہے حُسین تو حَسین ہے

نبی کےنورعین کا علی کے دل کے چَین کا
لگاؤ کان جس طرف ہے نعرہ یا حُسین کا
یہ بولتا ہے انڈیا کہے یہ اِنڈونیشیا
یہی صدائے چِین ہے حُسین تو حَسین ہے

فلک کی سَمت جب نظر اُٹھی تو چاندپر پڑی
نظر نےچاند پر لگائی پھرسوال کی جَھڑی
سوال چاند سے کیا جواب چاند نے دیا
یہ کیسی چھان بین ہے حُسین تو حَسین ہے

مِرا حُسین شاہ بھی ہے اور بادشاہ بھی
مِرا حُسین دین بھی ہے کی پناہ بھی
یہ بات کس قدر حَسین جو کہہ گئے مُعین دیں
یہ جُملۂ مُعین ہے حُسین تو حَسین ہے

لبوں کو اُنکے چُومکر مچل کے پیاس کہہ اٹھی
لبِ حُسین نے بُجھادی عمر بھر کی تشنگی
ہےتنگ دشتِ کربلاسِتم بھی تھک کے بول اُٹھا
صدائیں آفرین ہے حُسین تو حَسین ہے

رضا کی فکر آج بھی ہے گونجتی گلی گلی
حَسن حُسین پھول ہیں تو فاطمہ ہے اک کلی
اِسی سے جان لو میاں یہ بات مان لو میاں
یہ بات کچھ مَہِیْن ہے حُسین تو حَسین ہے

نبی کے باغ سا کوئی گلاب کِھل نہ پائے گا
نواسۂ رسول کا جواب مل نہ پائے گا
نہ اُن سا آیا ہے کوئی نہ اُن سا کوئی آئے گا
جوابِ ناظرین ہے حُسین تو حَسین ہے
✰✰✰

Hussain to haseen hai lyrics in Hindi

coming soon

✰✰✰

Hussain to haseen hai lyrics in English

coming soon

✰✰✰
Submitted By:- Aaftab Alam Razvi Sahab

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area