Aaqa Hamari Fikr ko Kasa Ata karein Lyrics in Urdu
آقا ہماری فکر کو کاسہ عطا کریں
آقا صدا غریب ہے لہجہ عطا کریں
آقا شکم کی بھوک نے اندھا بنا دیا
آقا دیارِ نُور کا ٹکڑا عطا کریں
کِس طرح روزِ حشر اُٹھاؤں گا اپنا سر
آقا گناہگار ہوں پردہ عطا کریں
ظُلم و سِتم کے بعد بھی لَب پر ہو یا نبی
آقا بلال جیسا کلیجہ عطا کریں
آقا ہماری قوم سے اِنصاف کُھو گیا
آقا عُمر کے نام کا صدقہ عطا کریں
آقا جناب امی خدیجہ کے نام پر
آقا ہماری ماؤں کو پردہ عطا کریں
پھر سے یزیدیت کی ہَوا تیز ہو گئی
آقا حُسین جیسا سہارا عطا کریں
نظریں جُھکا کے گزروں مَوَاجہ شریف سے
آقا گدائے! در کو سلیقہ عطا کریں
آقا مزاج نجدی وہابی چڑھے ہیں پھر
کوئی رضا کے جیسا دِوانہ عطا کریں
آقا بہت ستایا ہے دنیاں کی چاہ نے
آقا ہمارے عشق کو طیبہ عطا کریں
آقا عطا ہو دردِ مَسیحائی آپ کا
آقا نگاہ مُردہ ہے جلَوہ عطا کریں
سر پہ رکھے ہیں کتنوں نے نعلین آپ کے
آقا اب اِس غلام! کو موقع عطا کریں
✰✰✰
Aaqa Hamari Fikr ko Kasa Ata karein lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Aaqa Hamari Fikr ko Kasa Ata karein lyrics in English
coming soon
✰✰✰
Submitted By:- Aaftab Alam Razvi Sahab
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें