Sab jante Hain kitne Bahadur Hussain hain lyrics in Urdu
سب جانتے ہیں کتنے بہادر حسین ہیں
مولیٰ علی کے ہاتھ کا خنجر حسین ہیں
راہِ خدا میں گھر دیا اور سر بھی دے دیا
اب سوچیے کہ کتنے دلاور حسین ہیں
زہرہ کے گھر میں لعل و جواہر ہیں بے شمار
جو سب سے قیمتی ہے وہ گوہر حسین ہیں
چودہ سو سال پہلے گیا تھا جو قافلہ
اُس قافلے کے آج بھی رہبر حسین ہیں
ہم سنیوں کا سارا زمانہ ادب کرے
ہاں اِس غرض سے آپ کے نوکر حسین ہیں
ابنِ زیاد کا تو وہیں دم نکل گیا
حُر نے کہا جو میرا مقدر حسین ہیں
اُس کا بھی حشر ہوگا یزیدوں کے ساتھ ساتھ
جس نے کہا کہ میرے برابر حسین ہیں
مولیٰ علی کے ہاتھ کا خنجر حسین ہیں
راہِ خدا میں گھر دیا اور سر بھی دے دیا
اب سوچیے کہ کتنے دلاور حسین ہیں
زہرہ کے گھر میں لعل و جواہر ہیں بے شمار
جو سب سے قیمتی ہے وہ گوہر حسین ہیں
چودہ سو سال پہلے گیا تھا جو قافلہ
اُس قافلے کے آج بھی رہبر حسین ہیں
ہم سنیوں کا سارا زمانہ ادب کرے
ہاں اِس غرض سے آپ کے نوکر حسین ہیں
ابنِ زیاد کا تو وہیں دم نکل گیا
حُر نے کہا جو میرا مقدر حسین ہیں
اُس کا بھی حشر ہوگا یزیدوں کے ساتھ ساتھ
جس نے کہا کہ میرے برابر حسین ہیں
شاعر:- زین العابدین کانپوری
✰✰✰
Sab jante Hain kitne Bahadur Hussain hain lyrics in Hindi
comong soon
शायर:- जै़नुल आबिदीन कानपुरी
✰✰✰
Sab jante Hain kitne Bahadur Hussain hain lyrics in English
coming soon
Shayar:- Zainul Aabideen Kanpuri Sahab
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें