Padh kar samjho kya hai meem Allah hi Allah Lyrics in Urdu
پڑھ کر سمجھو کیا ہے میم اللہ ہی اللہ
اس کا رتبہ کتنا اعلی بس یہ جانے اللہ والا
پردے کا پردہ ہے میم اللہ ہی اللہ
لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ
میم ہی سے محبت بنایا، میم نے مسکرانا سکھایا
میم لکھ لکھ کے دل میں بسا لے، میم سے معرفت کا پتہ لے
میم سے زیست کی ابتداء ہے، میم پر ختم آدم ہوا ہے
میم ہی موت کا مدعا ہے، میم سے ہم نے مرکز پڑھا ہے
میم میں مغفرت کی صدا ہے، میم ہی منزلوں کا پتہ ہے
سچی بات جو نہ مانے وہ ناداں ہے اور دیوانے
جنت کا رستہ ہے میم اللہ ہی اللہ
میم سے ماں کا دامن ملا ہے، یہ دعاؤں کا مسکن ملا ہے
ماں کا سایہ بہت محترم ہے، ماں کی آغوش بابِ کرم ہے
ماں دعا دیں تو جھوم اٹھے رحمت، ماں کے قدموں کے نیچے ہے جنت
ماں کے درجے کو جس نے بھی جانا، اس کی ٹھوکر میں ہے یہ زمانہ
دودھ کے ایک قطرے کی قیمت، ہو نہیں سکتی دنیا کی دولت
درس انسانیت کا پڑھایا، نیںد سے اٹھ کے جھولا جُھلایا
ماں اگر سچے دل سے پکارے، تو پیدا طوفان میں ہوں کنارے
لو دعائیں تو عزت ملے گی، ماں کے دامن میں رحمت ملے گی
ماں کے دامن کو نہ چھوڑو، اِس سے ہرگز منہ نہ موڑو
پاکیزہ رشتہ ہے میم اللہ ہی اللہ، لا الہ الا اللہ

جناب حبیب اللہ فیؔضی صاحب
✰✰✰
Padh kar samjho kya hai meem Allah hi Allah Lyrics in Hindi
Coming Soon
जनाब हबीबुल्लाह फ़ैज़ी साहब
✰✰✰
Padh kar samjho kya hai meem Allah hi Allah Lyrics in English
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें