Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Khwabeeda Muqaddar ko Jagane ki Tadap hai Lyrics

Khwabeeda Muqaddar ko Jagane ki Tadap hai Lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
Listen to the audio file
خوابیدہ مقدر کو جگانے کی تڑپ ہے
اک نعت شہ دیں کو سنانے کی تڑپ ہے

اک میں ہی نہیں سارے زمانے کی تڑپ ہے
سرکار کی دہلیز پہ جانے کی تڑپ ہے

انگشتِ کرم سے جو بہا چشمۂ رحمت
اُس چشمۂ رحمت میں نہانے کی تڑپ ہے

جس ہاتھ سے خیبر کو اکھاڑا تھا علی نے
اُس ہاتھ کو آنکھوں سے لگانے کی تڑپ ہے

جس کوزے میں خواجہ نے بلایا انا ساگر
اُس کوزے کو ہونٹوں سے لگانے کی تڑپ ہے

جس راہ سے آئیں گے شہنشاہِ مدینہ
اس راہ میں دل اپنا بچھانے کی تڑپ ہے

ہے دل میں سجی سرورِ کونین کی محفل
اشکوں کے چراغوں کو جلانے کی تڑپ ہے

سرکار کے مہمان ہوئے یوں تو کروڑوں
سرکار کو مہمان بنانے کی تڑپ ہے

موتی میری آنکھوں کو جو بخشا ہے خدا نے
سرکار کے قدموں پہ لٹانے کی تڑپ ہے

جب تک میری دھڑکن میں دھڑکنے کی ادا ہے
سرکار کی محفل میں ہی جانے کی تڑپ ہے

سر تن سے جدا ہوکے بھی شبیر کے دل میں
امت کو جہنم سے بچانے کی تڑپ ہے

جاتے ہیں میرے پیر کئی ملکوں میں لیکن
اک بار انہیں گھر پہ بلانے کی تڑپ ہے

گستاخ ہے جو شخص، اسد شاہ امم کا
اس شخص کی گردن کو اڑانے کی تڑپ ہے

شاعرِ اسلام اسد اقبال کلکتوی صاحب
✰✰✰

Khwabeeda Muqaddar ko Jagane ki Tadap hai Lyrics in Hindi


✰✰✰

Khwabeeda Muqaddar ko Jagane ki Tadap hai Lyrics in English

✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area