Jahan bani ata karde Naat Lyrics in Urdu
جہاں بانی عطا کر دیں بھری جنت ہبہ کر دیں
نبی مختار کل ہیں جس کو جو چاہیں عطا کردیں
جہاں میں ان کی چلتی ہے وہ دم میں کیا سے کیا کردیں
زمیں کو آسماں کردیں ثریا کو ثرا کر دیں
فضا میں اڑنے والے یوں نہ اترائیں ندا کردیں
وہ جب چاہیں جسے چاہیں فرماں روا کر دیں
مری مشکل کو یوں آساں مرے مشکل کشا کردیں
ہر اک موج بلا کو میرے مولی نا خدا کردیں
منور میری آنکھوں کو مرے شمس الضحی کر دیں
غموں کی دھوپ میں وہ سایۂ زلف دوتا کردیں
عطا ہو بیخودی مجھ کو خودی میری ہوا کر دیں
مجھے یوں اپنی الفت میں مرے مولی فنا کردیں
جہاں میں عام پیغام شہ احمد رضا کر دیں
پلٹ کر پیچھے دیکھیں پھر سے تجدید وفا کر دیں
نبی سے جو ہو بیگانہ اسے دل سے جدا کردیں
پدر، مادر، برادر، مال و جان ان پر فدا کر دیں
تبسم سے گماں گزرے شب تاریک پر دن کا
ضیاء رخ سے دیواروں کو روشن آئینہ کر دیں
کسی کو وہ ہنساتے ہیں کسی کو وہ رلاتے ہیں
وہ یونہی آزماتے ہیں وہ اب تو فیصلہ کردیں
گل طیبہ میں مل جاؤں گلوں میں مل کے کھل جاؤں
حیات جادوانی سے مجھے یوں آشنا کر دیں
انہیں منظور ہے جب تک یہ دور آزمائش ہے
نہ چاہیں تو ابھی وہ ختم دور ابتلا کردیں
سگ آوارۂ صحرا سے اکتا سی گئی دنیا
بچاؤ اب زمانے کا سگان مصطفی کر دیں
مجھے کیا فکر ہو اختر مرے یاور ہیں وہ یاور
بلاؤں کو جو میری خود گرفتار بلا کر دیں

حضور تاج الشریعہ علامہ اختر رضا خان قادری ازہری رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ
✰✰✰
Jahan bani ata karde Naat Lyrics in Hindi
Coming Soon
हुज़ूर ताजुश शरिआह अल्लामा अख़्तर रज़ा अज़हरी रहमतुल्लाह अलैही
✰✰✰
Jahan bani ata karde Naat Lyrics in English
Huzoor Tajush Shariah Allama Akhtar Raza Azhari Rahmatullahi Alaihi
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें