Aapsa koi nahi koi nahi koi nahi Lyrics in Urdu
آپ دانائے سُبُلْ ختمِ رُسُلْ نورِ مبیں
آپ سا کوئی نہیں، کوئی نہیں، کوئی نہیں
رب نے فرمایا اے جبریل زمیں پر جاؤ
میرا محبوب ہے مکہ میں بلا کر لاؤ
بصد آداب انہیں جاکر یہی فرماؤ
منتظر منظرِ معراج ہے دل بہلاؤ
مَل کے تلوؤں جبیں بولے یہ جبریلِ امیں
آپ سا کوئی نہیں، کوئی نہیں، کوئی نہیں
آپ نے رحمتِ عالَم کا لقب ہے پایا
آپ کا ابرِ کرم سارے جہاں پر سایہ
ہیں بُرے میرے لئے، آپ نے یہ فرمایا
سن کے مژدہ یہ گنہگار بہت اِترایا
کہ جرم ہم لوگ کریں آپ ہو بے چین و حزیں
آپ سا کوئی نہیں، کوئی نہیں، کوئی نہیں
ہر بلندی پہ فقط آپ کا پرچم لہرا
آپ کے سر پہ چڑھا ختمِ رُسُلْ کا سہرا
آپ کا ذکر رفعنا لک ذکرک ٹھہرا
زلف واللیل ہے والشمس ہے نوری چہرہ
آپ کے حسن کے صدقے میں بنے سارے حسیں
آپ سا کوئی نہیں، کوئی نہیں، کوئی نہیں
آپ سا کوئی نہیں، کوئی نہیں، کوئی نہیں
رب نے فرمایا اے جبریل زمیں پر جاؤ
میرا محبوب ہے مکہ میں بلا کر لاؤ
بصد آداب انہیں جاکر یہی فرماؤ
منتظر منظرِ معراج ہے دل بہلاؤ
مَل کے تلوؤں جبیں بولے یہ جبریلِ امیں
آپ سا کوئی نہیں، کوئی نہیں، کوئی نہیں
آپ نے رحمتِ عالَم کا لقب ہے پایا
آپ کا ابرِ کرم سارے جہاں پر سایہ
ہیں بُرے میرے لئے، آپ نے یہ فرمایا
سن کے مژدہ یہ گنہگار بہت اِترایا
کہ جرم ہم لوگ کریں آپ ہو بے چین و حزیں
آپ سا کوئی نہیں، کوئی نہیں، کوئی نہیں
ہر بلندی پہ فقط آپ کا پرچم لہرا
آپ کے سر پہ چڑھا ختمِ رُسُلْ کا سہرا
آپ کا ذکر رفعنا لک ذکرک ٹھہرا
زلف واللیل ہے والشمس ہے نوری چہرہ
آپ کے حسن کے صدقے میں بنے سارے حسیں
آپ سا کوئی نہیں، کوئی نہیں، کوئی نہیں
جناب حبیب اللہ فیؔضی صاحب
✰✰✰
Aapsa koi nahi koi nahi koi nahi Lyrics in Hindi
Coming Soon
जनाब हबीबुल्लाह फ़ैज़ी साहब
✰✰✰
Aapsa koi nahi koi nahi koi nahi Lyrics in English
✰✰✰
Masha Allah
ReplyDeleteJazakAllah Khairan Kaseerah
Deleteआप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें