Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Soye hain woh bazahir Dil unka jaagta hai lyrics

 Soye hain woh bazahir Dil unka jaagta hai lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
سوئے ہیں وہ بظاہر دل ان کا جاگتا ہے
تلوے سے ان کے قدسی پیشانی مل رہا ہے

آنکھیں کھلیں تو پوچھا جبریل کہیے کیا ہے
جبریل بولے آقا خالق بلا رہا ہے

سرکار حکم ہو تو حاضر کروں سواری
سج کر براقِ انور دروازے پر کھڑا ہے

نعلین پاک پہنے نکلے حرم سے باہر
دیکھا تو قدسیو کا میلہ لگا ہوا ہے

تعظیم سے فرشتے بولے سلام علیک
صل علٰی کا نغمہ ہر سمت گونجتا ہے

امت کو یاد کرکے آقا ہوئے روانہ
اور پہنچے بیت مقدس جو خانۂ خدا ہے

دیکھا کل انبیاء ہیں موجود باجماعت
بعد از سلام بولے اب انتظار کیا ہے

سرکار نے امامت فرمائی انبیاء کی
ہر مقتدی سے افضل رتبہ امام کا ہے

پھر ہو گئے محمد سوئے فلک روانہ
اب ہو  کسی بھی شئے میں جنبش مجال کیا ہے

جنت سجی ہوئی ہے افلاک ہیں مزین
رستے میں قدسیوں کا پہرا لگا ہوا ہے

جبرئیل نے بھی آخر سدرا سے ساتھ چھوڑا
بولے کہ یا محمد یہ میری منتہیٰ ہے

رفرف میں بیٹھ کر کے آگے بڑھے محمد
عرش بریں کو دیکھا قدموں کو چومتا ہے

وارفتہ بر سماعت آواز ادن منی
مہمان مصطفی ہیں اور میزباں خدا ہے

یہ وصل دو کمان کا یا اس سے بھی کہیں کم
قربِ خدا کی منزل معراجِ مصطفی ہے

معراج میں نبی کو اللہ نے بلا کر
سب کچھ دکھا دیا ہے سب کچھ بتا دیا ہے

امت کے بخششوں کا وعدہ کراکے لوٹے
اللہ کی طرف سے تحفہ نماز کا ہے

سرکار مصطفی کو اللہ نے ازل میں
سب کچھ سکھا دیا ہے سب کچھ بتا دیا ہے

اللہ سب کا خالق سرکار سب کے مالک
خالق نے مصطفی کو مالک بنا دیا ہے

اجمؔل کسی بشر میں طاقت کہاں کہ سمجھے
محبوب اور مُحِب میں راز و نیاز کیا ہے

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area