Hai Yaqeen(n) ina'am ho hi jayega Naat Lyrics is tazmeen of Lutf Unka Aam Ho Hi Jayega it has been written by Naqeeb e Hindustan Hazrat Maulana Mehboob Gauhar Islampuri Saheb, These types of lyrics are of Naat lyrics, Naat shareef lyrics, Naat lyrics in urdu, Naat lyrics in hindi, Naat lyrics in english, tazmeen lyrics. If you like this naat sharif then share it with your friends.
Lutf Unka Aam Ho Hi Jayega Tazmeen Lyrics in Urdu
ہے یقیں انعام ہو ہی جائے گا
حق میں میٹھا جام ہو ہی جائے گا
روزِ محشر کام ہو ہی جائے گا
لطف اُن کا عام ہو ہی جائے گا
شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا
فخر دنیا اور دنیا دار پر
نہ چمکتے درہم ودینار پر
کر لو تکیہ بس شہ ابرار پر
جان دے دو وعدۂ دیدار پر
نقد اپنا دام ہو ہی جائے گا
شعلہ دل کا دھواں مٹتا نہیں
نقش قلب عاشقاں مٹتا نہیں
نور روئے ضوفشاں مٹتا نہیں
بے نشانوں کا نشاں مٹتا نہیں
مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا
دل میں شہر مصطفی کی چاہ کر
اس طرح بھی خود کو عالیجاہ کر
مصطفی والوں سے رسم و رہ کر
یادِ گیسو ذکرِ حق ہے آہ کر
دل میں پیدا لام ہو ہی جائے گا
بیٹھتے اٹھتے نبی کا نام لو
میٹھا میٹھا جام صبح وشام لو
عقلمندی سے ہمیشہ کام لو
سائلو! دامن سخی کا تھام لو
کچھ نہ کچھ انعام ہو ہی جائے گا
بارشِ انعام کا اک وقت ہے
دلکشا پیغام کا اک وقت ہے
کام کر آرام کا اک وقت ہے
اے رضا ہر کام کا اِک وقت ہے
دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
تضمین نگار:- شاعرِ اسلام مولانا محبوب گوہر اسلام پوری صاحب
حق میں میٹھا جام ہو ہی جائے گا
روزِ محشر کام ہو ہی جائے گا
لطف اُن کا عام ہو ہی جائے گا
شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا
فخر دنیا اور دنیا دار پر
نہ چمکتے درہم ودینار پر
کر لو تکیہ بس شہ ابرار پر
جان دے دو وعدۂ دیدار پر
نقد اپنا دام ہو ہی جائے گا
شعلہ دل کا دھواں مٹتا نہیں
نقش قلب عاشقاں مٹتا نہیں
نور روئے ضوفشاں مٹتا نہیں
بے نشانوں کا نشاں مٹتا نہیں
مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا
دل میں شہر مصطفی کی چاہ کر
اس طرح بھی خود کو عالیجاہ کر
مصطفی والوں سے رسم و رہ کر
یادِ گیسو ذکرِ حق ہے آہ کر
دل میں پیدا لام ہو ہی جائے گا
بیٹھتے اٹھتے نبی کا نام لو
میٹھا میٹھا جام صبح وشام لو
عقلمندی سے ہمیشہ کام لو
سائلو! دامن سخی کا تھام لو
کچھ نہ کچھ انعام ہو ہی جائے گا
بارشِ انعام کا اک وقت ہے
دلکشا پیغام کا اک وقت ہے
کام کر آرام کا اک وقت ہے
اے رضا ہر کام کا اِک وقت ہے
دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
تضمین نگار:- شاعرِ اسلام مولانا محبوب گوہر اسلام پوری صاحب
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें