Khuda ki Baat woh apni zabani karne aaye the Lyrics in Urdu
خدا کی بات وہ اپنی زبانی کرنے آۓ تھے
شہ دیں اپنے رب کی ترجمانی کرنے آۓ تھے
انہیں روحوں کو ذہنوں کو دلوں کو فتح کرنا تھا
وہ پتھر جیسے انسانوں کو پانی کرنے آۓ تھے
نہ آئے ہم کو اپنی ذات سے بھی دوستی کرنی
وہ اپنے دشمنوں پر مہربانی کرنے آۓ تھے
نہ تھی محدود اپنے عہد تک پیغمبری ان کی
ازل سے تا ابد وہ حکمرانی کرنے آۓ تھے
شرف حاصل ہوا ان کو خدا کی میزبانی کا
زمیں کا رنگ بھی وہ آسمانی کرنے آۓ تھے
فنا کے وقت بھی ہم کو حیات نَو کا مژدہ ہے
ہماری عاقبت کتنی سہانی کرنے آئے تھے
تمنائے شہادت بھی رچا دی خون امت میں
ازل کو بھی شریک زندگانی کرنے آئے تھے
مجسم اک نمونہ بن کے اخلاق و محبت کا
مظفؔر کو فنا فِل نعت خوانی کرنے آئے تھے
شہ دیں اپنے رب کی ترجمانی کرنے آۓ تھے
انہیں روحوں کو ذہنوں کو دلوں کو فتح کرنا تھا
وہ پتھر جیسے انسانوں کو پانی کرنے آۓ تھے
نہ آئے ہم کو اپنی ذات سے بھی دوستی کرنی
وہ اپنے دشمنوں پر مہربانی کرنے آۓ تھے
نہ تھی محدود اپنے عہد تک پیغمبری ان کی
ازل سے تا ابد وہ حکمرانی کرنے آۓ تھے
شرف حاصل ہوا ان کو خدا کی میزبانی کا
زمیں کا رنگ بھی وہ آسمانی کرنے آۓ تھے
فنا کے وقت بھی ہم کو حیات نَو کا مژدہ ہے
ہماری عاقبت کتنی سہانی کرنے آئے تھے
تمنائے شہادت بھی رچا دی خون امت میں
ازل کو بھی شریک زندگانی کرنے آئے تھے
مجسم اک نمونہ بن کے اخلاق و محبت کا
مظفؔر کو فنا فِل نعت خوانی کرنے آئے تھے
جناب محمد علی فیؔضی صاحب
✰✰✰
Khuda ki Baat woh apni zabani karne aaye the Lyrics in Hindi
Coming Soon
जनाब मोहम्मद अली फ़ैज़ी साहब
✰✰✰
Khuda ki Baat woh apni zabani karne aaye the Lyrics in English
coming soon
Janab:- Qari Muhammad Ali Faizi Sahab
Submitted:- Muhammad Tahseen Raza Sahab
✰✰✰
Masha Allah
ReplyDeleteShukriya jazakAllah Khair
Deleteआप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें