Karenge Kya Bhala Hum Tazkira Masoode Ghazi ka Lyrics in Urdu
کریں گے کیا بھلا ہم تذکرہ مسعود غازی کا
سمجھ سے بالا تر ہے مرتبہ مسعود غازی کا
خدا کے دین کی خاطر لٹا دی جان تک اپنی
خدا جانے تھا کیسا حوصلہ مسعود غازی کا
وہاں پر بارش انوار ہوتی ہے! بِحمد اللہ
کہ ہوتا ہے جہاں پر تذکرہ مسعود غازی کا
مریضو ! شہرِ بہرائچ چلو بہر شفا یابی
وہاں پر ہے کھلا دارالشفا مسعود غازی کا
یقیناً مل گئی اس کو زمانے کی شہنشاہی
زہے قسمت جسے صدقہ ملا مسعود غازی کا
نبی کے عشق میں ہی زندگی پوری بسر کردی
سمجھ لو تم اسی سے مرتبہ مسعود غازی کا
یقیناً جوشِ ایمانی بڑھے گا اس کا ، جو پڑھ لے
عقیدت کی نظر سے واقعہ مسعود غازی کا
خدایا ! یہ دل حاتؔم کی حسرت ہے زمانے سے
کبھی اس کوبھی تو روضہ دکھا مسعود غازی کا
سمجھ سے بالا تر ہے مرتبہ مسعود غازی کا
خدا کے دین کی خاطر لٹا دی جان تک اپنی
خدا جانے تھا کیسا حوصلہ مسعود غازی کا
وہاں پر بارش انوار ہوتی ہے! بِحمد اللہ
کہ ہوتا ہے جہاں پر تذکرہ مسعود غازی کا
مریضو ! شہرِ بہرائچ چلو بہر شفا یابی
وہاں پر ہے کھلا دارالشفا مسعود غازی کا
یقیناً مل گئی اس کو زمانے کی شہنشاہی
زہے قسمت جسے صدقہ ملا مسعود غازی کا
نبی کے عشق میں ہی زندگی پوری بسر کردی
سمجھ لو تم اسی سے مرتبہ مسعود غازی کا
یقیناً جوشِ ایمانی بڑھے گا اس کا ، جو پڑھ لے
عقیدت کی نظر سے واقعہ مسعود غازی کا
خدایا ! یہ دل حاتؔم کی حسرت ہے زمانے سے
کبھی اس کوبھی تو روضہ دکھا مسعود غازی کا
عبدالمبین حاتم فیضی، مہراج گنج
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें