Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Bheeni suhani subha mein tazmeen lyrics

Firdaus ka Samaa(n) liye Saa'at Sahar ki hai Naat Lyrics is tazmeen of Bheeni Suhani Subha mai Thandak jigar ki hai it has been written by Naqeeb e Hindustan Hazrat Maulana Mehboob Gauhar Islampuri Saheb, These types of lyrics are of Naat lyrics, Naat shareef lyrics, Naat lyrics in urdu, Naat lyrics in hindi, Naat lyrics in english, tazmeen lyrics. If you like this naat sharif then share it with your friends.

Bheeni suhani subha mein tazmeen lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
فردوس کا سماں لیے ساعت سحر کی ہے
ہر ذرۂ مدینہ میں تابش قمر کی ہے
کیا خوشنما فضا شہ والا کے در کی ہے

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے
کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے


ہے جن فرشتگان خدا کو ملا یہ کام
پڑھنے در حضر پہ آتے ہیں وہ سلام
کچھ وقت ہی مدینے میں کرتے ہیں بس قیام

ستّر ہزار صبح ہیں ستّر ہزار شام
یوں بندگیِ زلف و رُخ آٹھوں پہر کی ہے

ہیں بے شعور ہم میں طلب شعور کہاں
ہم سائل عجم کو طریق عرب کہاں
کچھ مانگنے کا پاس ہمارے ہے ڈھب کہاں

سرکار! ہم گنواروں میں طرزِ ادب کہاں
ہم کو تو بس تمیز یہی بھیک بھر کی ہے


ان کا کرم ہوا تو مدینہ بھی جائیں گے
خالی در رسول سے واپس نہ آئیں گے
ایمان ہے کہ دست دعا جب اٹھائیں گے

مانگیں گے مانگے جائیں گے منہ مانگی پائیں گے
سرکار میں نہ لَا ہے نہ حاجت اگر کی ہے


رنج و الم کی اٹھتی رہیں لاکھ آندھیاں
ہم تو نوازشات پہ رہتے ہیں شادماں
اک لفظ بھی دعا کا نہیں ہوتا رائیگاں

لب وا ہیں، آنکھیں بند ہیں، پھیلی ہیں جھولیاں
کتنے مزے کی بھیک تِرے پاک در کی ہے


رب کی عطا سے شافعِ محشر ہیں مصطفٰی
ان کی نگاہ فضل کا سب کو ہے آسرا
جب تو بریلی شہر سے کہتے ہیں یہ رضا

سنکی وہ دیکھ بادِ شفاعت کہ دے ہوا
یہ آبرو رضؔا تِرے دامانِ تر کی ہے


تضمین نگار:- شاعرِ اسلام مولانا محبوب گوہر اسلام پوری صاحب

Download Method 1
Download In Urdu(download)

Download Method 2
Download In Urdu(download)
✰✰✰

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area