Aap Shamshudduha Aap Badrudduja Lyrics in Urdu
آپ شمس الضحیٰ، آپ بدر الدجیٰ
نام ایسا سہانا کسی کا نہیں
کعبے کی چھاؤں ہے، نور کا گاؤں ہے
ایسا پیارا گھرانہ کسی کا نہیں
جب کہ آدم نہ تھے اُن کا پُتلا نہ تھا
اور فرشتوں نے بھی ایسا سوچا نہ تھا
رازِ حسنِ نبی پر تھا پردہ پڑا
یعنی اللہ نے کچھ بتایا نہ تھا
عرش پر آپ کا، نور تھا جلوہ گر
نام اتنا پُرانا کسی کا نہیں
نور ہی نور ہے میکدہ آپ کا
سب سے مشہور ہے میکدہ آپ کا
روشنی سے بھرے ہیں پیالے سبھی
جلوۂ طور ہے میکدہ آپ کا
آبِ زمزم بھی ہے، جامِ کوثر بھی ہے
ایسا پینا پِلانا کسی کا نہیں
ریت کی آگ پَر تَن جلایا گیا
پھر بھی چھوٹا نہیں دامنِ مصطفٰی
کوئی شکوہ شکایت نہ کوئی گِلہ
غم ملا جو بھی دنیا میں وہ سہہ لیا
جیسے نامِ بلال اور عشقِ نبی
ایسا کوئی دیوانہ کسی کا نہیں
ذکرِ عیسیٰ بھی ہے ذکرِ موسیٰ بھی ہے
نوح بھی آئے ہیں، شیث بھی آئے ہیں
اور نبیوں کے بھی تذکرے ہیں یہاں
پرچمِ نور اِن کے بھی لہرائے ہیں
دیکھیے مرتبہ، مصطفٰی کے سوا
عرش پر آنا جانا کسی کا نہیں
صرف اللہ اللہ تھا جس جگہ
مصطفٰی اس جگہ پر بلائے گئے
راستوں پر ستارے بچھائے گئے
بام عرشِ بریں کے سجائے گئے
رب کی فہرست میں نام ہیں سینکڑوں
لا مکاں میں ٹھکانہ کسی کا نہیں
نام ایسا سہانا کسی کا نہیں
کعبے کی چھاؤں ہے، نور کا گاؤں ہے
ایسا پیارا گھرانہ کسی کا نہیں
جب کہ آدم نہ تھے اُن کا پُتلا نہ تھا
اور فرشتوں نے بھی ایسا سوچا نہ تھا
رازِ حسنِ نبی پر تھا پردہ پڑا
یعنی اللہ نے کچھ بتایا نہ تھا
عرش پر آپ کا، نور تھا جلوہ گر
نام اتنا پُرانا کسی کا نہیں
نور ہی نور ہے میکدہ آپ کا
سب سے مشہور ہے میکدہ آپ کا
روشنی سے بھرے ہیں پیالے سبھی
جلوۂ طور ہے میکدہ آپ کا
آبِ زمزم بھی ہے، جامِ کوثر بھی ہے
ایسا پینا پِلانا کسی کا نہیں
ریت کی آگ پَر تَن جلایا گیا
پھر بھی چھوٹا نہیں دامنِ مصطفٰی
کوئی شکوہ شکایت نہ کوئی گِلہ
غم ملا جو بھی دنیا میں وہ سہہ لیا
جیسے نامِ بلال اور عشقِ نبی
ایسا کوئی دیوانہ کسی کا نہیں
ذکرِ عیسیٰ بھی ہے ذکرِ موسیٰ بھی ہے
نوح بھی آئے ہیں، شیث بھی آئے ہیں
اور نبیوں کے بھی تذکرے ہیں یہاں
پرچمِ نور اِن کے بھی لہرائے ہیں
دیکھیے مرتبہ، مصطفٰی کے سوا
عرش پر آنا جانا کسی کا نہیں
صرف اللہ اللہ تھا جس جگہ
مصطفٰی اس جگہ پر بلائے گئے
راستوں پر ستارے بچھائے گئے
بام عرشِ بریں کے سجائے گئے
رب کی فہرست میں نام ہیں سینکڑوں
لا مکاں میں ٹھکانہ کسی کا نہیں
شاعر:- زین العابدین کانپوری
✰✰✰
Aap Shamshudduha Aap Badrudduja Lyrics in Hindi
comong soon
शायर:- जै़नुल आबिदीन कानपुरी
✰✰✰
Aap Shamshudduha Aap Badrudduja Lyrics in English
coming soon
Shayar:- Zainul Aabideen Kanpuri Sahab
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें