Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Koi gul baqi rahega na chaman Tazmeen lyrics

 Koi gul baqi rahega na chaman Tazmeen lyrics

کوئی گل باقی رہے گا نہ چمن رہ جائے گا تضمین

لب کوئی جنبش کرے گا نے سخن رہ جائے گا
حسن کی گرمی رہے گی نہ بدن رہ جائے گا
ماہِ نو چمکے گا نہ چرخِ کہن رہ جائے گا
کوئی گل باقی رہے گا نے چمن رہ جائے گا
پر رسولُ اللہ کا دین حسن رہ جائے گا

قافلہ سالار ہوگا اور نہ کوئی کارواں
جانے والوں کی نہ لکھ پائے گا کوئی داستاں
کیسے کیسے نقش ہوجائیں گے بے نام و نشاں
نام شاہانِ جہاں مٹ جائے گا لیکن یہاں
نام پاک مصطفیٰ و پنجتن رہ جائے گا

مال و دولت ، مرتبے پر اس قدر شاداں نہ ہو
سرخوشی سے راحتوں پر اس قدر خنداں نہ ہو
کون ہے جو اِس جہاں میں ایک دن گریاں نہ ہو
اطلس و کمخواب کی پوشاک پر نازاں نہ ہو
اِس تنِ بے جان پر خاکی کفن رہ جائے گا

ہم نشینوں ! دُوریوں کی ہو چلی ہے ابتداء
ہم زبانوں ! رائے سب کی ہونے والی ہے جدا
ہمدمو ! ہر ساز ہوجائے گا اب تو بے صدا
ہم صفیرو ! باغ میں ہے کوئی دم کا چہچہا
بلبلیں اڑ جائیں گی سونا چمن رہ جائے گا

لاکھ بدلے گا خزاؤں میں یہ لطفِ صد بہار
باغ ہو جائیں گے بَن اور بَن بشکلِ لالہ زار
صاحبانِ عیش و عشرت دم میں ہوں گے بے قرار
انقلابِ دَور گو ہوگا جہاں میں لاکھ بار
سکۂ دین نبی کا پَر چلن رہ جائے گا

وہ جسے حاصل رہے گا ہر گھڑی کیفِ سجود
عطرِ مدحت میں بسے گا دائماً جس کا وجود
رنگ جس کا اور ہوگا اور ہی ہوگی نمود
جو پڑھے گا صاحبِ لولاک کے اُوپر دُرود
آگ سے محفوظ اُس کا تَن بدن رہ جائے گا

رنگ پھولوں کا رہے گا اور نہ پھیلے گی مہک
ختم ہوجائے گی مہر و ماہ و انجم کی چمک
زمزمہ سنجی رہے گی اور نہ باجوں کی کھنک
سب فنا ہو جائیں گے کافیؔ وَ لیکن حشر تک
نام احمد ﷺ کا زبانوں پر سخن رہ جائے گا

✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area