Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Jab Na Koi Sahara Mile Mustafa Ki Taraf Dekhiye Lyrics

Jab Na Koi Sahara Mile Mustafa Ki Taraf Dekhiye Lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
Listen to the audio file
جب نہ کوئی سہارا ملے مصطفٰی کی طرف دیکھئے
کام جب نہ دوا سے چلے مصطفٰی کی طرف دیکھئے

چند دن کا ٹھکانہ ہے یہ اور ایک قید خانہ ہے یہ
ساری دنیا سے منہ موڑ کے مصطفٰی کی طرف دیکھئے

نفسی نفسی کا ہوگا سماں جب نہ ہوگا کوئی مہرباں
انبیاء بھی یہ فرمائیں گے مصطفٰی کی طرف دیکھئے

رب کے محبوبِ یکتا ہیں وہ اور جان مسیحا ہیں وہ
درد وغم کی دوا کے لیے مصطفٰی کی طرف دیکھئے

سوچتے تھے یزیدی سبھی بازو عباس کے کٹ گئے
کہے رہے تھے یہ بازو کٹے مصطفٰی کی طرف دیکھئے

مشکلوں میں یہ کام آۓ گا کام بگڑا ہے بن جاۓ گا
میں بتاتا ہوں کیا کیجیےُ مصطفٰی کی طرف دیکھئے

یہ صحابہ کا اعلان ہے سنتِ مصطفٰی جان ہے
جنگ جیتیں گے مسواک سے مصطفٰی کی طرف دیکھئے

ہے وسیلہ بڑا معتبر جَلد پہنچیں گے طیبہ نگر
اپنے خواجہ کے اجیمر سے مصطفٰی کی طرف دیکھئے

جب بھی کیجیے خدا سے دعا مانگیے صدقۂ سیدہ
ماؤں بہنوں! حیاء کے لئے مصطفٰی کی طرف دیکھئے

راستہ ہے یہ سچائی کا اور پتہ ہے یہ دانائی کا
اعلی حضرت یہی کہے گئے مصطفٰی کی طرف دیکھئے

یہ طریقہ ہے اسلاف کا اور طریقہ ہے انصاف کا
سر ادب سے جھکائے ہوئے مصطفٰی کی طرف دیکھئے

یہ غلاموں کی پہچان ہے اہلسنّت کا ایمان ہے
نجدیا جو کہے سو کہے مصطفٰی کی طرف دیکھئے

شکر نورِ مجسم کرو ان کے دم سے یہ دنیا ملی
آپ کے سمت ظالم بڑھے، تو مصطفٰی کی طرف دیکھئے

💚صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم💚

شاعر:- غلام نور مجسم الہ آبادی صاحب
✰✰✰

Jab Na Koi Sahara Mile Mustafa Ki Taraf Dekhiye Lyrics in Hindi

Coming soon

✰✰✰

Jab Na Koi Sahara Mile Mustafa Ki Taraf Dekhiye Lyrics in English

Coming soon
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area