(caps)Naaibe Kirdagar phirte hain Naat Lyrics is tazmeen of Wo Sue Lalah Zar Phirte Hain it has been written by Naqeeb e Hindustan Hazrat Maulana Mehboob Gauhar Islampuri Saheb, These types of lyrics are of Naat lyrics, Naat shareef lyrics, Naat lyrics in urdu, Naat lyrics in hindi, Naat lyrics in english, tazmeen lyrics. If you like this naat sharif then share it with your friends.
Wo Sue Lalah Zar Phirte Hain Tazmeen Lyrics
نائبِ کردگار پھرتے ہیں
صاحبِ اختیار پھرتے ہیں
جان لیل و نہار پھر تے ہیں
وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں
تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں
سب کی کھاتے ہیں مار پھرتے ہیں
پہنے ذلت کا ہار پھرتے ہیں
لے کے ذہنی بخار پھرتے ہیں
جو تیرے در سے یار پھرتے ہیں
در بدر یوں ہی خوار پھرتے ہیں
یوں تو دربار اور مجالس میں
داتا منگتا کی ہیں کئ قسمیں
کتنے الجھے ہوئے ہیں جِس تِس میں
اس گلی کا گدا ہوں میں جس میں
مانگتے تاجدار پھرتے ہیں
قدسیوں کے ہجوم شام و سحر
بھیجتے ہیں دُرود آقا پر
کتنا پُر کیف ہوگا وہ منظر
لاکھوں قدسی ہیں کامِ خدمت پر
لاکھوں گِردِ مزار پھرتے ہیں
ہر کوئی ساتھ چھوڑتا ہے جہاں
اپنا کوئی نہ دوسرا ہے جہاں
ساتھ کوئی نہیں گیا ہے جہاں
ہائے غافل وہ کیا جگہ ہے جہاں
پانچ جاتے ہیں چار پھرتے ہیں
ہے جہاں گوہرؔ حیات رضا
بٹ رہی ہے جہاں نجات رضا
کیوں ہو مخصوص تیری ذات رضا
کوئی کیوں پوچھے تیری بات رضا
تجھ سے شیدا ہزار پھرتے ہیں
تضمین نگار:- شاعرِ اسلام مولانا محبوب گوہر اسلام پوری صاحب
صاحبِ اختیار پھرتے ہیں
جان لیل و نہار پھر تے ہیں
وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں
تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں
سب کی کھاتے ہیں مار پھرتے ہیں
پہنے ذلت کا ہار پھرتے ہیں
لے کے ذہنی بخار پھرتے ہیں
جو تیرے در سے یار پھرتے ہیں
در بدر یوں ہی خوار پھرتے ہیں
یوں تو دربار اور مجالس میں
داتا منگتا کی ہیں کئ قسمیں
کتنے الجھے ہوئے ہیں جِس تِس میں
اس گلی کا گدا ہوں میں جس میں
مانگتے تاجدار پھرتے ہیں
قدسیوں کے ہجوم شام و سحر
بھیجتے ہیں دُرود آقا پر
کتنا پُر کیف ہوگا وہ منظر
لاکھوں قدسی ہیں کامِ خدمت پر
لاکھوں گِردِ مزار پھرتے ہیں
ہر کوئی ساتھ چھوڑتا ہے جہاں
اپنا کوئی نہ دوسرا ہے جہاں
ساتھ کوئی نہیں گیا ہے جہاں
ہائے غافل وہ کیا جگہ ہے جہاں
پانچ جاتے ہیں چار پھرتے ہیں
ہے جہاں گوہرؔ حیات رضا
بٹ رہی ہے جہاں نجات رضا
کیوں ہو مخصوص تیری ذات رضا
کوئی کیوں پوچھے تیری بات رضا
تجھ سے شیدا ہزار پھرتے ہیں
تضمین نگار:- شاعرِ اسلام مولانا محبوب گوہر اسلام پوری صاحب
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें