(caps)Dekar khushi ke lamhe gham se chhuda diye hain Naat Lyrics is tazmeen of unki mahakne dil ke gunche khila diye hain it has been written by Naqeeb e Hindustan Hazrat Maulana Mehboob Gauhar Islampuri Saheb, These types of lyrics are of Naat lyrics, Naat shareef lyrics, Naat lyrics in urdu, Naat lyrics in hindi, Naat lyrics in english, tazmeen lyrics. If you like this naat sharif then share it with your friends.
Unki mehak ne dil ke tazmeen lyrics
دے کر خوشی کے لمحے غم سے چھڑا دیئے ہیں
تاریک رہ گزر میں شمعیں جلا دیئے ہیں
بنجر زمین پر بھی فصلیں اگا دیئے ہیں
اُن کی مہک نے دل کے غنچے کھلا دیئے ہیں
جس راہ چل گئے ہیں کوچے بسا دیئے ہیں
رہتی ہیں بحر وبر کی وُسعت پہ ان کی آنکھیں
بھیگی ہیں عاصیوں کی حالت پہ ان کی آنکھیں
ہیں مہربان کتنی امت پہ ان کی آنکھیں
جب آ گئی ہیں جوشِ رحمت پہ اُن کی آنکھیں
جلتے بجھا دیئے ہیں روتے ہنسا دیئے ہیں
غم ہے مگر کریں ہم اظہار اس کا کتنا
میعاد اس کی کتنی مقدار اس کا کتنا
ہے تو رہے، ازالہ دشوار اس کا کتنا
اِک دل ہمارا کیا ہے آزار اس کا کتنا
تم نے تو چلتے پھرتے مُردے جِلا دیئے ہیں
ساحل ہے دور ہم سے موجیں ہوئی ہیں غالب
ایسے میں کون ہوگا ہم سے بھلا مخاطب
ہیں ہاتھ میں تمہارے چاہو تم مناسب
آنے دو یا ڈبو دو اب تو تمہاری جانب
کشتی تمہیں پہ چھوڑی لنگر اٹھا دیئے ہیں
شہرت کسی نے مانگی عہدہ کسی نے مانگا
عظمت کسی نے مانگی رتبہ کسی نے مانگا
حسنین مجتبیٰ کا صدقہ کسی نے مانگا
میرے کریم سے گَر قطرہ کسی نے مانگا
دریا بہا دیئے ہیں دُر بے بہا دیئے ہیں
عنوانِ شاعری ہے نعتِ رسول اکرم
تعریف جتنی کیجئے احمد رضا کی ہے کم
گوہرؔ ہیں شعر و فن کے وہ تو امام اعظم
مُلکِ سخن کی شاہی تم کو رضاؔ مسلّم
جس سمت آگئے ہو سکے بٹھا دیئے ہیں
تضمین نگار:- شاعرِ اسلام مولانا محبوب گوہر اسلام پوری صاحب
تاریک رہ گزر میں شمعیں جلا دیئے ہیں
بنجر زمین پر بھی فصلیں اگا دیئے ہیں
اُن کی مہک نے دل کے غنچے کھلا دیئے ہیں
جس راہ چل گئے ہیں کوچے بسا دیئے ہیں
رہتی ہیں بحر وبر کی وُسعت پہ ان کی آنکھیں
بھیگی ہیں عاصیوں کی حالت پہ ان کی آنکھیں
ہیں مہربان کتنی امت پہ ان کی آنکھیں
جب آ گئی ہیں جوشِ رحمت پہ اُن کی آنکھیں
جلتے بجھا دیئے ہیں روتے ہنسا دیئے ہیں
غم ہے مگر کریں ہم اظہار اس کا کتنا
میعاد اس کی کتنی مقدار اس کا کتنا
ہے تو رہے، ازالہ دشوار اس کا کتنا
اِک دل ہمارا کیا ہے آزار اس کا کتنا
تم نے تو چلتے پھرتے مُردے جِلا دیئے ہیں
ساحل ہے دور ہم سے موجیں ہوئی ہیں غالب
ایسے میں کون ہوگا ہم سے بھلا مخاطب
ہیں ہاتھ میں تمہارے چاہو تم مناسب
آنے دو یا ڈبو دو اب تو تمہاری جانب
کشتی تمہیں پہ چھوڑی لنگر اٹھا دیئے ہیں
شہرت کسی نے مانگی عہدہ کسی نے مانگا
عظمت کسی نے مانگی رتبہ کسی نے مانگا
حسنین مجتبیٰ کا صدقہ کسی نے مانگا
میرے کریم سے گَر قطرہ کسی نے مانگا
دریا بہا دیئے ہیں دُر بے بہا دیئے ہیں
عنوانِ شاعری ہے نعتِ رسول اکرم
تعریف جتنی کیجئے احمد رضا کی ہے کم
گوہرؔ ہیں شعر و فن کے وہ تو امام اعظم
مُلکِ سخن کی شاہی تم کو رضاؔ مسلّم
جس سمت آگئے ہو سکے بٹھا دیئے ہیں
تضمین نگار:- شاعرِ اسلام مولانا محبوب گوہر اسلام پوری صاحب
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें