Tasawwuar Main Jo Darbare Payambar muskurayega lyrics in Urdu
تصور میں جو دربار پیمبر مسکرائے گا
میری آنکھوں میں اشکوں کا سمندر مسکرائے
بنے گی رشکِ جنت قبر کی تنہائیاں اُس دم
لحد میں جب رخِ شاہ پیمبر مسکرائے گا
فرشتے ڈھونڈتے رہ جائیں گے جس کو قیامت میں
وہ عاصی چادر انور میں چھپ کر مسکرائے گا
رضا سے جلنے والوں کا مقدر ہو گیا جلنا
رضا کا چاہنے والا تو کھل کر مسکرائے گا
زیارت خواب میں ہو جائے گر سرکار طیبہ کی
نصیبہ جاگ جائے گا مقدر مسکرائے گا
پسند اک لفظ میری نعت کا آقا جو فرمائے
میری فکر و نظر کا سارا دفتر مسکرائے گا
طوافِ گنبد خضریٰ کی حسرت میں جو اڑتا ہے
اسد اک دن میرے دل کا کبوتر مسکرائے گا
بنے گی رشکِ جنت قبر کی تنہائیاں اُس دم
لحد میں جب رخِ شاہ پیمبر مسکرائے گا
فرشتے ڈھونڈتے رہ جائیں گے جس کو قیامت میں
وہ عاصی چادر انور میں چھپ کر مسکرائے گا
رضا سے جلنے والوں کا مقدر ہو گیا جلنا
رضا کا چاہنے والا تو کھل کر مسکرائے گا
زیارت خواب میں ہو جائے گر سرکار طیبہ کی
نصیبہ جاگ جائے گا مقدر مسکرائے گا
پسند اک لفظ میری نعت کا آقا جو فرمائے
میری فکر و نظر کا سارا دفتر مسکرائے گا
طوافِ گنبد خضریٰ کی حسرت میں جو اڑتا ہے
اسد اک دن میرے دل کا کبوتر مسکرائے گا
شاعرِ اسلام اسد اقبال کلکتوی صاحب
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें