Lab Par Jo Saji Aaj Mere Naat e Nabi Hai Lyrics in Urdu
لب پر جو سجی آج میرے نعتِ نبی ہے
ہر عاشقِ سرکار کے چہرے پہ خوشی ہے
جنت کو بھی معلوم ہے کیا شئے ہے مدینہ
جنت بھی مدینے کی فَضاء ڈھونڈ رہی ہے
ایک ٹکڑا فقط آپ کے ہاتھوں سے عطا ہو
اس روح کو سرکار بہت بھوک لگی ہے
کہتی ہے زمیں دیکھ کے یہ ذرۂ طیبہ
اے ماہِ فلک سن لے ابھی تجھ میں کمی ہے
کہتا ہے فلک دیک کے سرکار کا روضہ
کیا عرشِ معلی کی یہ بنیاد رکھی ہے
لوٹاتا نہیں ہے کبھی محروم کسی کو
بغداد کا راجہ تو حسینی حسنی ہے
آقا کا چمن دیکھ کے کہتا ہے یہ مالی
حسنین سے ہیں پھول تو زہرا سے کلی ہے
جنت کے طلبگار سے کہتا ہے مدینہ
جنت میرے سرکار کے کوچے میں پڑی ہے
مجبور علی ہے یہ وہابی کا عقیدہ
سنی کا عقیدہ ہے کہ مختار علی ہے
رہتا ہے جہاں ایک بھی سرکار کا عاشق
پتھر کے علاقے میں وہی پھول کلی ہے
اعمال نہیں کچھ بھی فقط ہے یہی نسبت
سرکار! اسد آپ کا سنی رضوی ہے
شاعرِ اسلام اسد اقبال کلکتوی صاحب
✰✰✰
Hazrat hindi main bhi nath likh kar upload kiya kare
ReplyDeleteJi Pyare Bhai Hum Urdu Hindi English Teeno Languages mai Sabhi Naat o Manqabat ko Update kar rahe hain Dheere Or In Shaa Allah Next jo Bhi Naat o Manqabat Post karenge woh bhi Teenon Bhadhaon mai Yaani ki Urdu Hindi English mai Post karenge, JazakAllah khair Suggestion ke liye
Deleteआप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें