Ye Namaz ka manzar kis qadar suhana hai Lyrics in Urdu
نور کی تجلی میں ہر گھڑی نہانا ہے
دل کو عشقِ آقا سے آئینہ بنانا ہے
یہ نماز کا منظر کس قدر سہانا ہے
پیٹھ پر نواسہ ہے بندگی میں نانا ہے
کل تلک سجائے تھے آنسوؤں سے پلکوں کو
آج راہِ طیبہ کی دھول سے سجانا ہے
گیسوئے محمد کا روز روز ساون ہو
رحمتوں کی بارش میں بھیگ بھیگ جانا ہے
یہ بھی خوش نصیبی ہے مصطفٰی کے کوچے میں
جسم تو نہیں پہونچا دل کا آنا جانا ہے
دین کا خزانہ ہو یا کہ دولتِ دنیا
نام لو بریلی کا کچھ اگر کمانا ہے
جتنے بھی جھمیلے ہیں زندگی کے اے شاہد
مصطفٰی کی یادوں میں سب کو بھول جانا ہے
شاعر اسلام جناب مرحوم شاہدؔ یوسفی صاحب قبلہ
دل کو عشقِ آقا سے آئینہ بنانا ہے
یہ نماز کا منظر کس قدر سہانا ہے
پیٹھ پر نواسہ ہے بندگی میں نانا ہے
کل تلک سجائے تھے آنسوؤں سے پلکوں کو
آج راہِ طیبہ کی دھول سے سجانا ہے
گیسوئے محمد کا روز روز ساون ہو
رحمتوں کی بارش میں بھیگ بھیگ جانا ہے
یہ بھی خوش نصیبی ہے مصطفٰی کے کوچے میں
جسم تو نہیں پہونچا دل کا آنا جانا ہے
دین کا خزانہ ہو یا کہ دولتِ دنیا
نام لو بریلی کا کچھ اگر کمانا ہے
جتنے بھی جھمیلے ہیں زندگی کے اے شاہد
مصطفٰی کی یادوں میں سب کو بھول جانا ہے
شاعر اسلام جناب مرحوم شاہدؔ یوسفی صاحب قبلہ
✰✰✰
Ye Namaz ka manzar kis qadar suhana hai Lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Ye Namaz ka manzar kis qadar suhana hai Lyrics in English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें