Wo Ishq E Nabi Ki Ada Ban Ke Aaye Mohabbat Ka Gare Hira Ban Ke Aaye Lyrics
وہ عشقِ نبی کی ادا بن کے آئے
محبت کا غارِ حرا بن کے آئے
نبی نے جو چاہا رضا نے کیا وہ
رضا مصطفٰی کی، رضا بن کے آئے
یہی دن ہے جس دن نقی خاں کے گھر میں
رضا سنیوں کی دعاء بن کے آئے
کم و بیش انتیس آئے مجدد
مگر وہ سبھوں سے جدا بن کے آئے
جنہوں نے تَوَہُبْ کا ہر سانپ مارا
رضا وہ علیمی عصا بن کے آئے
میں ذرہ ہوں فیضی وہ عِلمی ہمالہ
بتاؤں میں کیسے وہ کیا بن کے آئے
جناب حبیب اللہ فیؔضی صاحب
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें