Mustafa Nahi Milte To Khuda Nahi Milta Lyrics
ڈھونڈتے ہی رہ جاتے کچھ پتہ نہیں ملتا
مصطفٰی نہیں ملتے ، تو خدا نہیں ملتا
مل گیا مقدر سے ان کا نقشِ پا ورنہ
خلد تک پہونچنے کا راستہ نہیں ملتا
دیکھ کر شہہ دیں کو بو بکر یہ پکار اٹھے
آپ سا حسیں کوئی آئینہ نہیں ملتا
پیاسے رہ کے اصغر نے کر دیا کرم ایسا
دہر کوئی سوکھا اب گلا نہیں ملتا
رہنما تو ملتے ہیں ہند میں بہت پروازؔ
کوئی تیغ علی جیسا رہنما نہیں ملتا
مرحوم حیدر پرواز صاحب
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें