Meri har saans par uski mohre nazar lyrics
میری ہر سانس پر اُس کی مُہرِ نظر
میرے ہونٹوں پہ کُھلتا ہوا بھی وہی
ساتھ بھی اس کے ہوں اس کو طَے بھی کروں
قافلہ بھی وہی راستہ بھی وہی
رازِ ہستی اُن آنکھوں سے ظاہر ہوا
افتتاحِ جہاں اُس کی خاطر ہوا
خاک داں کے عَلَمْ اُس کے نقش قدم
سدرۂ سدرۃ المنتہٰی بھی وہی
قولِ تحقیق ہے فعلِ تصدیق ہے
کیوں نہ ہو عِلم کا وہ اَتالِیق ہے
اُس کا اُمّی لقب اور سراپا ادب
فلسفی بھی وہی فلسفہ بھی وہی
کتنے لوگوں کا احساں ہے تاریخ پر
ایسا انسان کوئی دکھائے مگر
سر پہ بارِ ستم، سَنْگ بَسْتَہ شِکم
ساری دنیا کا فرما روا بھی وہی
روشنیئِ ازل کا حوالہ بھی وہ
مطلعِ آخری کا اجالا بھی وہ
وقت اور فاصلے اس کے مِحْوَر تلے
لامکانی کا جغرافیہ بھی وہی
پوری انسانیت اس کی ممنون ہے
وہ عدالت ہے، منصف ہے، قانون ہے
مصلحِ ہر زماں، بے اماں کی اماں
مردہ روحوں کا دار الشفاء بھی وہی
فکر ہے عاقبت کی مظفر اگر
جس پہ آقا چلیں، چل اسی راہ پر
جس میں ہوگی رضائے شہہ انبیاء
حکم صادر کرے گا خدا بھی وہی
میرے ہونٹوں پہ کُھلتا ہوا بھی وہی
ساتھ بھی اس کے ہوں اس کو طَے بھی کروں
قافلہ بھی وہی راستہ بھی وہی
رازِ ہستی اُن آنکھوں سے ظاہر ہوا
افتتاحِ جہاں اُس کی خاطر ہوا
خاک داں کے عَلَمْ اُس کے نقش قدم
سدرۂ سدرۃ المنتہٰی بھی وہی
قولِ تحقیق ہے فعلِ تصدیق ہے
کیوں نہ ہو عِلم کا وہ اَتالِیق ہے
اُس کا اُمّی لقب اور سراپا ادب
فلسفی بھی وہی فلسفہ بھی وہی
کتنے لوگوں کا احساں ہے تاریخ پر
ایسا انسان کوئی دکھائے مگر
سر پہ بارِ ستم، سَنْگ بَسْتَہ شِکم
ساری دنیا کا فرما روا بھی وہی
روشنیئِ ازل کا حوالہ بھی وہ
مطلعِ آخری کا اجالا بھی وہ
وقت اور فاصلے اس کے مِحْوَر تلے
لامکانی کا جغرافیہ بھی وہی
پوری انسانیت اس کی ممنون ہے
وہ عدالت ہے، منصف ہے، قانون ہے
مصلحِ ہر زماں، بے اماں کی اماں
مردہ روحوں کا دار الشفاء بھی وہی
فکر ہے عاقبت کی مظفر اگر
جس پہ آقا چلیں، چل اسی راہ پر
جس میں ہوگی رضائے شہہ انبیاء
حکم صادر کرے گا خدا بھی وہی
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें