Mahwe Hairat Hai Khud Mojiza Bhi Mustafa Dekho Kya Kar Rahe hain Lyrics
محوے حیرت ہے خود معجزہ بھی
مصطفٰی دیکھو کیا کر رہے ہیں
صرف سے انگلی سے کرکے اشارہ
شق جگر چاند کا کر رہے ہیں
بن گئے ہیں جو تفسیرِ ونحر
وہ نمازی ہیں بس ابن حیدر
ہو گئے تیرہ سو سال لیکن
اب بھی سجدے ادا کر رہے ہیں
قید کب تھے زمان ومکاں میں
دیکھ لو اپنے ہندوستاں میں
دے کے خواجہ و احمد رضا کو
آج بھی معجزہ کر رہے ہیں
رب نے فرمایا جو مانگے دے دو
اے فرشتوں محمد کو دیکھو
سر ہے سجدے میں آنکھوں میں آنسو
رب ھبلی دعا کر رہے ہیں
نعت گو فیضی عِصیان والے
مصطفٰی فضل و احسان والے
ہے یقیں بخشوا دیں گے رب سے
یہ جو سَہوَن خطا کر رہے ہیں
جناب حبیب اللہ فیؔضی صاحب
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें