Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Gyarahvi Sharif Nizamat Shayari | Nizamat Poetry

Gyarahvi Sharif Nizamat Shayari | Gyarvi sharif par Khoobsurat Shayari

غوث پاک کی شان میں اشعار | جلسوں کی نظامت کے لیے حضور غوث پاک کی شان میں نظامت کے اشعار
Gyarhvi Shareef Nizamat Shayari Pdf Download

دوستوں آج ہم آپ سب کے لئے پیران پیر روشن ضمیر سیدنا سرکار عبدالقادر جیلانی البغدادی حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں نظامت کے اشعار کا حسین اور خوبصورت مجموعہ لیکر آئے ہیں پوسٹ کو پورا ضرور پڑھیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی ضرور کریں۔

Gyarvi Sharif Nizamat Shayari

کتنا بڑا مقام ہے پیرانِ پیر کا
سب کی زباں پہ نام ہے پیرانِ پیر کا

اس کی قریب مشکلیں آ ہی نہیں سکتی
جو بن گیا غلام ہے پیرانِ پیر کا

✰✰✰

गौस पाक की शान में बहुत ही खूबसूरत निज़ामत शायरी

تو اگر بزرگوں کی پگڑیاں اڑا دے گا
وہ خدا تیرے سر سے آسماں اڑا دے گا

شیر ہو کہیں کا بھی با ادب رہے ورنہ
غوثِ پاک کا کتا دھجیاں اڑا دے گا

ان کے گھر کا بچہ بھی ناخدائی کرتا ہے
ریت پر اگر چاہے کشتیاں اڑا دے گا

پیرہن فقیری کا زیب تن تو کر لیجئے
جنوری دسمبر کی سردیاں اڑا دے گا

✰✰✰

गौस पाक की शान में नई शायरी

رشتہ جُڑا ہوا ہے مِرا دست گیر سے
بغداد والے حضرت پیرانِ پیر سے

کفنا کے لکھنا سینے پہ یہ یا غوث المدد
آئے گا مجھکو خوف نہ منکر نکیر سے

✰✰✰

गौस पाक की शान मे ज़बरदस्त शायरी

کبھی مشکل سے بھی مشکل ہمارے گھر نہیں آتی
ٹھہر جاتی ہے دروازے پہ کبھی اندر نہیں آتی

لکھا ہے میں نے جب سے دروازے پہ یا غوث المدد
بلائیں سر پٹکتی ہیں مگر سر پر نہیں آتی

✰✰✰

Top Nizamat Shayari Collection

کرم حد سے زیادہ صاحب بغداد کرتے ہیں
وہاں ہم اسلیے دل کھول کے فریاد کرتے ہیں

مبارکبادیاں آتی ہیں ہم کو آسمانوں سے
کچھ اس انداز سے غوثِ اعظم کی میلاد کرتے ہیں

✰✰✰

Gyarvi sharif shayari

دل کی آنکھوں سے کام لیتا ہوں
ان کے دامن کو تھام لیتا ہوں

دور ہوتی ہیں میری ساری مشکلیں
جب میں غوثِ اعظم کا نام لیتا ہوں

✰✰✰

جنہیں فرشتے بھی پیرانِ پیر کہتے ہیں
ہم اپنے آپ کو ان کا فقیر کہتے ہیں

دعاء قبول ہو یا رب ہے واسطہ ان کا
”جن کو اولیاء اپنا امیر کہتے ہیں

✰✰✰

Ghouse Paak ki Shan mai Nizamat ke Ash'aar

اے خوشا قسمت درِ محبوب سبحانی ملا
زندگی کو آستانِ شاہ جیلانی ملا

خیر امت میں ہوا پیدا خدا کا شکر ہے
پیر بھی مجھ کو ملا تو پیر لا ثانی ملا

✰✰✰

مشینی دور ہے ہر شئے بصد رفتار چلتی ہے
جہاز اڑتے ہیں، سڑکوں پر چمکتی کار چلتی ہے

وہاں پیتے ہیں بکری شیر بھی ایک گھاٹ پر پانی
جہاں غوث الورٰی سرکار کی سرکار چلتی ہے

شبنم جبلپوری

✰✰✰

ہر گھڑی صبح وشام کیا ہوگا
سوچے ہر خاص و عام کیا ہوگا

جس کی ٹھوکر سے مردے زندہ ہوں
اس کے ســــر کا مـقــــام کیــا ہوگا

✰✰✰

شان تو دیکھو کتنی پیاری ہے
رب سے غوث الورٰی کی یاری ہے

وہ کبھی بھوکا مر نہیں سکتا
غوثِ اعظم کا جو بھکاری ہے

✰✰✰

مرقد پہ مجھ پہ قادری اکرام دیکھ کر
حیران ہے جہاں میرا انجام دیکھ کر

منکر نکیر نے نہ کیا پھر کوئی سوال
غوث الورٰی کا لب پہ میرے نام دیکھ کر

✰✰✰

Gyarvi Sharif Nizamat Shayari | Nizamat Poetry

یا غوث
یہ دنیا بھی تمہاری ہے وہ دنیا بھی تمہاری ہے
تمہارے فیض کا دریا ہر ایک عالم پہ جاری ہے

علی کے لاڈلے بیٹے ہو تم محبوب سبحانی
تمہارے در کا کتا سینکڑوں شیروں پہ بھاری ہے

✰✰✰

ولیوں میں سب سے اونچی ولایت ہے غوث کی
قائم ہر ایک شئے پہ حکومت ہے غوث کی

اللہ بات ان کی کبھی ٹالتا نہیں
مردوں کو زندہ کرنا کرامت ہے غوث کی

✰✰✰

کیا غور جب گیارہویں بارہویں میں
معما یہ ہم پر کُھلا غوثِ اعظم

تمہیں وصلِ بے فصل ہے شاہِ دیں سے
دیا حق نے یہ مرتبہ غوثِ اعظم

✰✰✰

سچ بات ہے کہ دل کا حجازی بنا دیا
اسلام کا مجاہد و غازی بنا دیا

چالیس اشرفی کے بہانے سے غوث نے
کتنے ہی ڈاکوؤں کو نمازی بنا دیا

✰✰✰

جس دل میں مرے غوث کی پہچان نہیں ہے
اُس دل پہ مرے غوث کا فیضان نہیں ہے

گستاخیاں جو کرتا ہے پیرانِ پیر کی
اس جیسا کوئی دہر میں شیطان نہیں ہے

✰✰✰ 

موجِ غم سر اٹھا نہیں سکتی
بے بسی ہم کو رلا نہیں سکتی

جس نے تھاما ہے غوث کا دامن
اس کو دنیا کبھی مٹا نہیں سکتی

✰✰✰

Post a Comment

4 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area