Zaba Ne Sirf Chheda Tha Tarana Gause Azam Ka lyrics in Urdu
زباں نے صرف چھیڑا تھا ترانہ غوثِ اعظم کا
نظر کے سامنے تھا آستانہ غوثِ اعظم کا
کبھی کشتی تَیرا دینا کبھی مُردے جِلا دینا
زمانہ یاد رکھے گا زمانہ غوثِ اعظم کا
علی کے لاڈلے ہیں فاطمہ کے دل کے ٹکڑے ہیں
جو محبوبِ خدا ہے وہ ہیں نانا غوثِ اعظم کا
یہ قسمت جاگ جائے گی مصیبت بھاگ جائے گی
محبت سے کبھی نعرہ لگانا غوثِ اعظم کا
میری ماں نے دعائیں دے کے مجھ کو یہ نصیحت کی
ہمیشہ ذکر اے بیٹا ! سُنانا غوثِ اعظم کا
جو دل سے غوثِ اعظم کو پکاریں گے اے ہارونی !
تو ان کے گھر میں ہوگا آنا جانا غوثِ اعظم کا
شاعرِ اسلام:- عثمان رضا ہارونی صاحب
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
Zaba Ne Sirf Chheda Tha Tarana Gause Azam Ka lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Zaba Ne Sirf Chheda Tha Tarana Gause Azam Ka lyrics in English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें