Ye Chaman se Gulo ne Lagayi sada | Mustafa Mustafa Naat Lyrics in Urdu | Asad Iqbal Naat Lyrics | Urdu Naat Lyrics | Hindi Naat Lyrics | English Naat Lyrics
Ye Chaman se Gulo ne Lagayi sada Lyrics in Urdu
یہ چمن سے گلوں نے لگائی صدا
کس کے آنے کا دنیا میں شہراء ہوا
سن کے ان کی صدا کہہ اٹھی یہ ہوا
آئے وہ جن کو کہتی ہے خلق خدا
مصطفٰی مصطفٰی، مصطفٰی مصطفٰی
اپنے محبوب سے یہ خدا نے کہا
آسماں کی طرف دیکھنا یوں تیرا
تو جو چاہے تو قبلہ بدل جائے گا
جو ہے تیری رضا وہ ہے میری رضا
مصطفٰی مصطفٰی، مصطفٰی مصطفٰی
دیکھیے سچے عاشق کا یہ حوصلہ
جب کہ مقطع کے مصرے میں یوں کہہ دیا
مجھ سے خدمت کے قدسی کہیں ہاں رضا
ہاں رضا، ہاں رضا اب سلام محبت سنا
مصطفٰی مصطفٰی، مصطفٰی مصطفٰی
آپ کے عاشقوں کی الگ شان ہے
اس جہاں میں جدا ان کی پہچان ہے
ہے کوئی کعب تو کوئی حسان ہے
کوئی نوری ہے اور کوئی احمد رضا
مصطفٰی مصطفٰی، مصطفٰی مصطفٰی
میری آنکھیں ترستی ہیں دیدار کو
دیکھ لوں اے اسد ! اپنے سرکار کو
گر وہ آئیں نظر اس گنہگار کو
تو لپٹ جاؤں قدموں سے کہتا ہوا
مصطفٰی مصطفٰی، مصطفٰی مصطفٰی
شاعرِ اسلام اسد اقبال کلکتوی صاحب
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें