Ye Chaand Rabiul-Awwal Ka Chakaata Hai, Chamkaega | Asad Iqbal
Ye Chaand Rabiul Awwal Ka Chakaata Hai, Chamkaega Lyrics in Urdu
یہ چاند ربیع الاول کا چمکاتا ہے چمکائے گا
ایمان و عقیدت کا جلوہ دکھلاتا ہے دکھلائے گا
اک پرچم عرش کے اوپر ہے اک کعبہ پر اک اقصیٰ پر
جبریل کے ہاتھوں پرچم حق لہراتا ہے لہرائے گا
یہ سنی کی پہچان بھی ہے اور سینے میں ارمان بھی ہے
دیوانہ نبی کا دشمن سے ٹکراتا ہے ٹکرائے گا
جو غوث کا ٹکڑا کھاتا ہے وہ شیر کو آنکھ دکھاتا ہے
یہ غوث کا کتا شیروں پہ غراتا ہے غرائے گا
جب اشک ندامت پلکوں سے دامن پہ اترنے لگتے ہیں
سرکار کی رحمت کا دریا لہراتا ہے لہرائے گا
ہر شاخ پہ ان کی رحمت ہے ہر پھول میں ان کی نکہت ہے
یہ پھول ہے شہر طیبہ کا مہکاتا ہے مہکائے گا
جو اعلیٰ حضرت والا ہے وہ ولیوں کا متوالا ہے
اور پیار و محبت سے ان کو سمجھاتا ہے سمجھائے گا
ایمان ہو جس کا مستحکم اور دل میں بسے سرکار امم
وہ شیشہ ہوکر پتھر سے ٹکراتا ہے ٹکرائے گا
جس چیز سے شاہ بطحا کی الفت میں کمی آ جاتی ہے
اس شئے کو حقارت سے عاشق ٹھکراتا ہے ٹھکرائے گا
کہتے ہیں اسے اکرامِ رضا کیا خوب ہوا انعامِ رضا
رضوی سے آنکھ ملانے میں گھبراتا ہے گھبرائے گا
شاعرِ اسلام اسد اقبال کلکتوی صاحب
✰✰✰
Ye Chaand Rabiul Awwal Ka Chakaata Hai, Chamkaega Lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Ye Chaand Rabiul Awwal Ka Chakaata Hai, Chamkaega Lyrics in English
coming soon
✰✰✰
इस्लाम की शायरी
ReplyDeleteजल्द इन शा अल्लाह
Deleteआप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें