Teri Madah Khwan Har Zubaan Ghouse Azam lyrics in Urdu
تری مدح خواں ہر زباں غوث اعظم
ترا نام مومن کی جاں غوث اعظم
پناہ غریباں تری ذاتِ والا
ترا گھر ہے دار الاماں غوث اعظم
زمانہ نہ کیوں کر ہو مہماں کہ تم نے
بچھا یا ہے رحمت کا خواں غوث اعظم
تری مجلس وعظ میں آتے اکثر
عرب سے شہ مرسلاں غوث اعظم
جسے شک ہو وہ خضر سے پوچھ دیکھے
تری مجلسوں کا سماں غوث اعظم
نہ لے بھول کر نام بلبل چمن کا
جو دیکھے ترا گلستاں غوث اعظم
ہے بزم حسین و حسن تجھ سے روشن
توہے نور کا شمع داں غوث اعظم
ترے جدّ امجد ہیں نور الہٰی
ہے نوری ترا خانداں غوث اعظم
علوم و فیوض شہنشاہ طیبہ
ہیں سینے میں تیرے نہاں غوث اعظم
ترے سامنے حالت دل ہے روشن
کروں زور سے کیوں فغاں غوث اعظم
تمہاری ولایت سیادت کرم کا
ہوا شور تا لامکاں غوث اعظم
ترے وعظ میں آکے شاہ عرب نے
بڑھائی تری عزوشاں غوث اعظم
ہوئے دیکھ کر تجھ کو کافر مسلماں
بنے سنگدل موم ساں غوث اعظم
قلوب خلائق کی باب جناں کی
ملی ہیں تجھے کنجیاں غوث اعظم
بخارا و اجمیر و مارہرہ کلیر
یہ سب ہیں تری مذیاں غوث اعظم
کریں جبھ سائی جہاں تاج والے
وہ ہے آپ کا آستاں غوث اعظم
مٹائے ترے درپہ جو اپنی ہستی
رہے اس کا نام و نشاں غوث اعظم
ملے اب تو گلزار بغداد مجھ کو
میں بلبل ہوں بے آشیاں غوث اعظم
ملے گی ہمیں تیرے دامن کے نیچے
دو عالم میں امن و اماں غوث اعظم
دو عالم میں ہےکون حامی ہمارا
یہاں غوثِ اعظم وہاں غوثِ اعظم
ذرا صدقِ دل سے پکارو تو انکو
ابھی جلوہ گرہوں یہاں غوث اعظم
نہ ہو مبتلا وہ کبھی رنج و غم میں
کرے جس کو تو شادماں غوث اعظم
اگر ذکر میں تیرے گزرے تو بہتر
یہ تھوڑی سی عمررواں غوث اعظم
ملے رنج و افکار سے مجھ کو مہلت
کہ ہوں آپ کا مدح خواں غوث اعظم
مرے دم میں جبتک رہے دم رہوں میں
ترے ذکر سے ترزباں غوث اعظم
دمِ صور مرقدسے کہتا اٹھوں گا
وہاں لے چلو ہیں جہاں غوث اعظم
ہمارے قصور و خطا بخشوا کر
دلائیں قصور جناں غوث اعظم
کیا مرغ سوکھی ہوئی ہڈیوں کو
یہ رکھتے ہیں تاب و تواں غوث اعظم
جمیلؔ اب ہو ساکت مقام ادب ہے
کہاں تیرا منہ اور کہاں غوث اعظم
خلیفہ اعلی حضرت مداح الحبیب مولانا محمد جمیل الرحمٰن رضوی صاحب قبلہ
📚 قبالۂ بخشش
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
Teri Madah Khwan Har Zubaan Ghouse Azam lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Teri Madah Khwan Har Zubaan Ghouse Azam lyrics in English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें