Sarkare Ghouse Azam Nazre Karam Khudara lyrics in Urdu
سرکار غوث اعظم نظر کرم خدارا
میرا خالی کاسہ بھر دو میں فقیر ہوں تمہارا
سب کا کوئی نہ کوئی دنیا میں آسرا ہے
میرا بجز تمہارے کوئی نہیں سہارا
جھولی کو میری بھر دو ورنہ کہے گی دنیا
غوث الورٰی کا منگتا پھرتا ہے مارا مارا
یہ ادائے دستگیری کوئی میرے دل سے پوچھے
وہیں آ گئے مدد کو میں نے جب جہاں پکارا
دامن پسارے در پہ لاکھوں ولی کھڑے ہیں
ہوتا ہے تیرے در سے کونین کا گُزارا
صدیق عمر کا صدقہ، عثماں علی کا صدقہ
میری لاج رکھ لو یا غوث میں فقیر ہوں تمہارا
یہ تیرا کرم ہے مرشد جو بنا لیا ہے اپنا
کہاں مجھ سا یہ کمینہ کہاں سلسلہ تمہارا
یہ تیرا کرم ہے یا غوث جو بلا لیا ہے در پر
کہاں روسیاہ فریدی کہاں آستاں تمہارا
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
Sarkare Ghouse Azam Nazre Karam Khudara lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Sarkare Ghouse Azam Nazre Karam Khudara lyrics in English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें