Martaba Nirala hai Mere Ghouse Azam ka lyrics in Urdu
مرتبہ نرالا ہے میرے غوث اعظم کا
ہر کوئی دیوانہ ہے میرے غوث اعظم کا
نام ان کا لیتے ہی ٹل گئی بلا سر سے
ذکر کتنا اعلی ہے میرے غوث اعظم کا
سرفرازی ملتی ہے اس کو دونوں عالم میں
جو بھی نام لیتا ہے میرے غوث اعظم کا
یہ علی کے دلبر ہیں فاطمہ کے پیارے ہیں
نسب کتنا اعلی ہے میرے غوث اعظم کا
ٹھوکروں سے اپنی وہ مردوں کو جلاتے ہیں
ادنیٰ یہ کرشمہ ہے میرے غوث اعظم کا
بن گیا قطب دیکھو در پہ چور جو آیا
یہ کرم نرالا ہے میرے غوث اعظم کا
کیا بگاڑ سکتا ہے یہ جہاں نظامی کا
اس کے سر پہ سایہ ہے میرے غوث اعظم کا
از قلم؛ علی احمد نظامی صاحب
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
Martaba Nirala hai Mere Ghouse Azam ka lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Martaba Nirala hai Mere Ghouse Azam ka lyrics in English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें