Madina tujhe Salam Lyrics in Urdu
نور کا ساگر نور کی مے ہے، نور کا جھلکا جام
مدینہ تجھے سلام ، مدینہ تجھے سلام
ساحل رحمت پر نہیں ہوگا کوئی بھی تشنا کام
مدینہ تجھے سلام ، مدینہ تجھے سلام
روزِ قیامت کا وہ سورج ہم کو کیا جھلسائے گا
خود ہی ڈوبا جائے گا، خود ہی ڈوبا جائے گا
شافع محشر کے دامن میں کریں گے ہم آرام
مدینہ تجھے سلام ، مدینہ تجھے سلام
زلف معنبر کے سائے میں رات سنورتی رہتی ہے
صبح نکھرتی رہتی ہے ، صبح نکھرتی رہتی ہے
روئے نبی کے صدقے میں ہے روشن صبح وشام
مدینہ تجھے سلام ، مدینہ تجھے سلام
نام نبی کا ہم لیتے ہیں حاسد کیوں جل جاتے ہیں
ماتھے پر بل آتے ہیں ، ماتھے پر بل آتے ہیں
دل کی تختی پر لکھتے ہیں اپنے نبی کا نام
مدینہ تجھے سلام ، مدینہ تجھے سلام
شہرِ نبی کا ہر ذرہ سورج کو آنکھ دکھاتا ہے
قسمت پہ اتراتا ہے ، قسمت پہ اتراتا ہے
پیارے نبی کے صدقے ملا ہے اس کو حسیں انعام
مدینہ تجھے سلام ، مدینہ تجھے سلام
دل رحل پہ رکھ کر پڑھنا تم آیت قرآنی
ہے یہ طریقہ ایمانی ، ہے یہ طریقہ ایمانی
ہوگی نمازِ عشق مکمل ان کو کر لو امام
مدینہ تجھے سلام ، مدینہ تجھے سلام
سیرت بھی قرآنی ہے اور صورت بھی قرآنی ہے
کیا چہرہ نورانی ہے ، کیا چہرہ نورانی ہے
امت کی تقدیر میں لکھ دی رب نے خلد تمام
مدینہ تجھے سلام ، مدینہ تجھے سلام
عشق نبی کی اک چنگاری خرمنِ دل میں روشن ہے
دل کا صحرا گلشن ہے ، دل کا صحرا گلشن ہے
بھیج درودِ پاک کا تحفہ مومن صبح وشام
مدینہ تجھے سلام ، مدینہ تجھے سلام
شام وسحر دن رات جہاں رحمت کی بارش ہوتی ہے
خوب نوازش ہوتی ہے ، خوب نوازش ہوتی ہے
آؤ اسد اس محفل سے ہم بھیجیں وہاں پیغام
مدینہ تجھے سلام ، مدینہ تجھے سلام
شاعرِ اسلام اسد اقبال کلکتوی صاحب
✰✰✰
Madina tujhe Salam Lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Madina tujhe Salam Lyrics in English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें