Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Kabhi Toofan hota hai Kabhi Majdhar hota hai Lyrics

Kabhi Toofan hota hai Kabhi Majdhar hota hai Lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
کبھی طوفان ہوتا ہے کبھی مجدھار ہوتا ہے
میں ان کا نام لیتا ہوں تو بیڑا پار ہوتا ہے

جو میرے مصطفیٰ کے عشق میں بیمار ہوتا ہے
قسم اللہ کی جنت کا وہ حقدار ہوتا ہے

تڑپ کر جان دیتا ہے جو آقا کی محبت میں
اسی کو قبر میں سرکار کا دیدار ہوتا ہے

دہل جاتا ہے دل باطل کا نعروں کی صداؤں سے
 کہ یہ اسلام کا نعرہ بڑا دمدار ہوتا ہے

عبادت کیا ریاضت کیا تیرے سجدوں کی قیمت کیا
بنا حبِّ نبی سجدہ تیرا بیکار ہوتا ہے

میں ہر دم اس لیے اپنے نبی کا ذکر کرتا ہوں
نبی کے ذکر سے ماحول خوشبودار ہوتا ہے

وہ ٹھوکر مار دیتا ہے زمانے بھر کی دولت کو
نبی کا چاہنے والا بڑا خدار ہوتا ہے

اگر ایک بار گردش میں الجھ جاتا ہوں میں شاہدؔ
کرم مجھ پر میرے آقا کا سو سو بار ہوتا ہے

(❤️ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ❤️)

 شاعر اسلام جناب مرحوم شاہدؔ یوسفی صاحب قبلہ
✰✰✰

Kabhi Toofan hota hai Kabhi Majdhar hota hai Lyrics in Hindi

coming soon
✰✰✰

Kabhi Toofan hota hai Kabhi Majdhar hota hai Lyrics in English

coming soon
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area