Asad Iqbal Naat Lyrics |
Jab Talak Saans Baaqi hai Tan mai Nagma e Noor Gaate rahenge Lyrics in Urdu
جب تلک سانس باقی ہے تن میں نغمئے نور گاتے رہیں گے
یا نبی آپ کی رہ گزر میں دل کے ٹکڑے بچھاتے رہیں گے
ان کی عظمت کا سن کے ترانہ جھوم اٹھا ہے سارا زمانہ
ہم اسی نغمئے مصطفٰی کو ساز ہستی پہ گاتے رہیں گے
نفسی نفسی کا جب ہوگا عالم اس گھڑی دیکھنا شاہ عالم
اپنے عشاق کو شاہ بطحا جامِ کوثر پلاتے رہیں گے
یاد آیا ہے جب بھی مدینہ نور سے بھر گیا میرا سینہ
کائنات تصور میں طیبہ ہر گھڑی ہم سجاتے رہیں گے
کوئی ہوگا نہ حامی نہ یاور کام آئیں گے محبوب داور
اپنے دامن میں ہم عاصیوں کو میرے آقا چھپاتے رہیں گے
چھائی رحمت کی ہر سو گھٹائیں آئی طیبہ سے دلکش ہوائیں
ایسے موسم میں ہر پل اسد ہم نعت سرور سناتے رہیں گے
شاعرِ اسلام اسد اقبال کلکتوی صاحب
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें