Har maraz ka utar gaya pani Lyrics | har maraz ka utar gaya pani naat sharif | Maine Zam Zam Ka Jab Piya Pani | Asad Iqbal Naat Lyrics
Har maraz ka utar gaya pani Lyrics in Urdu
ہر مرض کا اتر گیا پانی
میں نے زمزم کا جب پیا پانی
دیکھ کر حسن مصطفائی کو
چاند کے منہ میں آ گیا پانی
چاند تلوے کو چوم کر بولا
حسن کا مجھ پہ چڑھ گیا پانی
ہاتھ اٹھے تھے میرے آقا کے
کس طرح بات کاٹتا پانی
مصطفٰی کے لبوں کا ہلنا تھا
بادلوں سے برس پڑا پانی
ننھے اصغر کی پیاس کے صدقے
ساری دنیا کو مل گیا پانی
میرے خواجہ کا حکم سنتے ہی
ایک کاسے میں آ گیا پانی
اعلیٰ حضرت کا جو بھی دشمن ہے
ڈال دو اس پہ کھولتا پانی
آیا جب ایک مسئلہ ایسا
ہے بھلا کون اور برا پانی
دودھ کا دودھ اعلیٰ حضرت نے
اور پانی کو کر دیا پانی
دیکھتے ہی ہمارے اختر کو
نجدیوں کا اتر گیا پانی
آئیے ! دیکھیے بریلی میں
اس کو کہتے ہیں بولتا پانی
اے اسد سب خدا کی نعمت ہے
رنگ، خوشبو، گھٹا، ہوا، پانی
شاعرِ اسلام اسد اقبال کلکتوی صاحب
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें