Guftagu nirali hai tazkira nirala hai lyrics in Urdu
گفتگو نرالی ہے تذکرہ نرالا ہے
میرے غوثِ اعظم کا مرتبہ نرالا ہے
ان کے آستانے کی شان پوچھتے کیا ہو
ان کے در کے کتے کا دبدبہ نرالا ہے
لوح کیا قلم کو بھی رکھتا ہے نگاہوں میں
وہ زمین پر بیٹھے دیکھتا نرالا ہے
وہ تو پیرِ پیراں ہے وہ تو شاہ جیلاں ہے
میرے غوث اعظم کا سلسلہ نرالا ہے
بولا قم باذن اللہ مردہ ہو گیا زندہ
فاطمہ کا شہزادہ بولتا نرالا ہے
دامنِ شہہ جیلاں ہم کبھی نہ چھوڑیں گے
ان کا یہ مجاہد بھی ایک گدا نرالا ہے
شاعر اسلام:- مجاہد رضا مجاہد
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
Guftagu nirali hai tazkira nirala hai lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Guftagu nirali hai tazkira nirala hai lyrics in English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें