Gausul Wara Ki Mehfil Jo Bhi Saja Rahe Hain lyrics in Urdu
غوث الورٰی کی محفل جو بھی سجا رہے ہیں
سویا ہوا مقدر اپنا جگا رہے ہیں
بغداد والے آقا کی دیکھیے کرامت
فرما کے قم باذنی مردے جلا رہے ہیں
فیض وکرم کا بادل چھایا ہوا ہے ہر سو
لگتا ہے غوثِ اعظم تشریف لا رہے ہیں
پرانِ پیر ہیں وہ روشن ضمیر ہیں وہ
بیٹی کو اک نظر میں بیٹا بنا رہے ہیں
دنیا بھی ان کی روشن عقبیٰ بھی ان کا روشن
جو بزمِ اولیاء کی محفل میں آ رہے ہیں
تم دیکھتے ہو جن کو ریتوں سے کھیلتے ہیں
در اصل وہ زمیں پر جنت بنا رہے ہیں
وہ بارہ سالہ ڈوبی باراتیوں کی کشتی
سرکار اعظم دیکھو تیرا رہے ہیں
اعلان اب سنا دو تم اے ندیم فیضیؔ
بخشش کا شاہ جیلاں دریا بہا رہے ہیں
شاعر اسلام ندیم رضا فیضؔی صاحب
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
Gausul Wara Ki Mehfil Jo Bhi Saja Rahe Hain lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Gausul Wara Ki Mehfil Jo Bhi Saja Rahe Hain lyrics in English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें