Karu mai Pesh kya Azmat Imame Ahle Sunnat ki | Firoz Raza Saeedi
کروں میں پیش کیا عظمت امام اہل سنت کی
مکمل کلام _______ برائے بزمِ مشق سخن
کروں میں پیش کیا عظمت امام اہل سنت کی
منافق بھی کرے عزت امام اہل سنت کی
رضا کا نام لیتے ہی زباں سے خوشبو آتی ہے
بہت پر لطف ہے مدحت، امام اہل سنت کی
شکستہ حال وہ بالکل نہیں ہوگا زمانے میں
بسا لے دل میں جو الفت امام اہل سنت کی
تمہاری محفلوں سے خود وہابی بھاگ جائے گا
بیاں کرنا وہاں رفعت امام اہل سنت کی
معطر جسم و جاں کر لو دوانو!!! شہر الفت میں
ہے پھیلی چار سو نکہت امام اہل سنت کی
ابھی بھی وقت ہے حاسد حسد سے باز آ جلدی
نہ لے ڈوبے تجھے نفرت امام اہل سنت کی
نبی کے دشمنوں کی دشمنی ہے جزوِ ایمانی
بتاتی ہے ہمیں عترت امام اہل سنت کی
فقط نعرہ لگانے سے نہیں ہوگا مسلمانو!!!
ذرا اپنا لو تم سیرت امام اہل سنت کی
سند جنت کی ملتی ہے یہیں سے اے سعیدی، تم
نہ جانا چھوڑ کر تربت امام اہل سنت کی
✍️فیروز رضا سعیدی
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें