Dho Qalam ko Mushk se Lyrics Urdu
دھو قلم کو مُشک سے پھر مدحت سرکار لکھ
نام لکھ اِک بار صلی اللہ کو سو بار لکھ
مصطفیٰ والمرتضٰی وبُناھُما والفاطمہ
ہر بلا ٹل جائے گی یہ بر سرِ دیوار لکھ
مصطفیٰ نے کون سا ہتھیار امت کو دیا
جب یہ کوئی پوچھ لے اخلاق کی تلوار لکھ
یہ ہے شہر مصطفیٰ اس کا ادب سے نام لے
کہکشاں کو ذرہ خالستان کو گلزار لکھ
بقر عید و عید رمضاں ہے مسلماں کے لئے
عیدِ میلاد النبی ﷺ کو عالمی تہوار لکھ
اعلیٰ حضرت کا تسرف تجھ سے گر پوچھے کوئی
وہ ہیں تفسیرِ اشدائے علی الکفار لکھ
حضرت حسان سینے سے لگا لیں گے تجھے
مدحتِ سرکار میں ڈوبے ہوئے اشعار لکھ
مختصر خطبہ ہو گر لکھنا شہہ لولاک کا
سِمٹےِ تو میمِ محمد پھیلے تو سنسار لکھ
آخری خواہش کہ گر تفصیل رضواں مانگ لے
فیضؔی کہہ دے گا نبی کا شربت دیدار لکھ
دو جہاں اُس کے ہوئے جو اُن کا دیوانہ بنا
ان کے دیوانوں کو مت دیوانہ لکھ، ہوشیار لکھ
شاعر:- حبیب اللہ فیؔضی
✰✰✰
Dho Qalam ko Mushk se Lyrics Hindi
coming soon
✰✰✰
Dho Qalam ko Mushk se Lyrics English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें