Aayatein aayato se mila kar lyrics
Aayatein Aayaton se mila kar Lyrics in Urdu
آیتیں آیتوں سے ملا کر ان کی یکجا ثناء کر رہا ہوں
بات رخسار کی آ گئی ہے والضحی والضحی کر رہا ہوں
جان دی تب کُھلی جا کے قسمت مُصْحَفِ رُخ کی کر لوں زیارت
دے دو مہلت نکیروں کہ اِس دَم دیدِ خیر الورٰی کر رہا ہوں
خواب میں ہوگا دیدارِ سرور سو رہا ہوں یہ امید لیکر
اپنی آنکھوں کو میں بند کرکے مصطفیٰ مصطفیٰ کر رہا ہوں
چاہے بیمار کیسا بھی آیا، کہ شفاء ایک پانی سے پایا
کر کے دم، پڑھ کے صلے وسلِّم ہر مرض کی دوا کر رہا ہوں
پیش کرکے درودوں کی ڈالی پوری دنیا نے قسمت جگا لی
اس لئے چھوڑ کر میں بھی سب کچھ صرف صل علیٰ کر رہا ہوں
نعت گوئی میرا مشغلہ ہے کس قدر بخت جاگا ہوا ہے
فیضؔی حسان امام سخن ہیں ان کی میں اقتداء کر رہا ہوں
شاعرِ اسلام:- جناب حبیب اللہ فیضؔی صاحب
✰✰✰
World famous Naat Masha Allah pehli baar Sabhi Sher mila is naat sharif ka
ReplyDeleteShukriya JazakAllah Khair Mohtaram
Deleteआप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें