Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Aaqa le lo salam ab hamara lyrics

Aaqa le lo salam ab hamara lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
آقاﷺ لے لو سلام اب ہمارا
داتا لے لو سلام اب ہمارا
صبا تو مدینے جا کے کہنا خدارا
آقاﷺ لے لو سلام اب ہمارا

غم سے ٹوٹے ہوئے عصیاں میں ڈوبے ہوئے
کردو کرم یانبیﷺ ہیں ہاتھ پھیلے ہوئے
روزِ محشر اُمتی کا آپ ہی سہارا
آقاﷺ لے لو سلام اب ہمارا

نورِ خدا آپ ہیں شاہ ہدٰی آپ ہیں
اے سرورِ انبیاء بحرِ سخا آپ ہیں
ہے یہ عظمت رب نے تم پر قرآن اُتارا
آقاﷺ لے لو سلام اب ہمارا

چاند کے ٹکڑے ہوئے پیڑوں نے سجدے کئے
سورج پلٹ آگیا یہ معجزے آپ کے
ساری دنیا پر ہے آقا قبضہ تمہارا
آقاﷺ لے کو سلام اب ہمارا

دن رات روتی ہے یہ اُمت تمہارے لئے
ہو جائے نظرِ کرم آقا ﷺ ہمارے لئے
طبیہ کی وہ گلیوں کا کب ہوگا نظارہ
آقاﷺ لے لو سلام اب ہمارا

صدقےمیں غوث الورٰی، صدقے میں خواجہ پیا
صدقے میں احمد رضا، صدقے میں کل اولیاء
روح نکلے پڑھتے پڑھتے کلمہ تمہارا
آقاﷺ لے لو سلام اب ہمارا

سب انبیاء کے امام تم پر ہو لاکھوں سلام
روضے پہ بلوائیے کہتے ہیں یہ ہم تمام
زندگی میں آس کا نہ ٹوٹے سہارا
آقاﷺ لے لو سلام اب ہمارا
✰✰✰

Aaqa le lo salam ab hamara Lyrics in Hindi

Coming soon
✰✰✰

Aaqa le lo salam ab hamara Lyrics in English

Coming soon
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area