Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Aakhir woh mere qad ki bhi hadd se guzar gaya

 آخر وہ میرے قد کی بھی حد سے گزر گیا

کل شام میں تو اپنے ہی، سائے سے ڈر گیا


مٹھی میں بند کیاھوا بچوں کےکھیل میں

جگنو کے ساتھ اس کا ، اجالا بھی مر گیا


کچھ ہی برس کےبعد تو اس سےملا تھا میں

دیکھا جو میرا عکس ، تو آئینہ ڈر گیا


ایسا نہیں کہ غم نے بڑھا لی ھو اپنی عمر

موسم خوشی کا ، وقت سے پہلے گزر گیا


لکھنا میرے مزار کے کتبے پہ ، یہ حروف

"مرحوم زندگی کی حراست میں مَر گیا"

قتیؔل شفائی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area