Type Here to Get Search Results !
AD Banner

new year poetry in urdu

وقت اس قدر تیزی کے ساتھ گزرتا جا رہا ہے کہ سال ۲۰۲۱ دیکھتے ہی دیکھتے گزر گیا، سال تو ہر سال آ جاتا ہے مگر افسوس کہ ہم میں سے اکثر و بیشتر لوگوں کا حال جیسا کا ویسا ہی رہ جاتا ہے، نیا سال باربار آتا ہے اور انسان کو خوشی اور دکھ سے ملے جلے جذبات سے بھر جاتا ہے۔ ہر سال ہر مہینے ہر ہفتے ہر دن ہر ایک پل ہم موت کے قریب تر ہوتے جاتے ہیں اور زندگی کے نئے پڑاؤ کی اور بڑھنے کی خوشی بھی ہوتی ہے اسلیے ہم لیکر آۓ ہیں سالِ نَو پر شعری مجموعہ۔ ہمارے اس انتخاب کو ضرور پڑھیں پسند آئے تو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

naye saal ki urdu shayari

New Year Shayari Urdu

نئے سال میں سب کو خوشیاں خدا دے
عـــزائم نئے اور نیـا حــوصـلہ دے
گیـا سـال جو داغ دے کــر گیا ہے
دعـا ہے نـیـا ســال ان کو مٹا دے
❁〰〰〰〰〰〰〰✰✰✰〰〰〰〰〰〰❁
نتیجہ پھـر وہی ہوگا سنا ہے ســـال بدلے گا
پرندے پھر وہی ہونگے شکاری جال بدلے گا

بدلنا ہے تو دن بدلو بدلتے کیوں ہو ہند سے کو
مہینے پھر وہی ہونگے سنا ہے ســـال بدلے گا

وہی حاکم وہی غربت وہی قاتل وہی ظلم
بتاؤ کتنے سالوں میں ہمارا حـــال بدلے گا
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
زوال یہ ہے تو " بعد از زوال" کیا ہو گا
لکیر کھینچ ! بتا ! اگلے سال کیا ہو گا؟

اگرچہ ہونا وہی ہے۔ ۔ " جو ہوتا آیا ہے "
تُو اپنے منہ کی سُنا بہرحال ! کیا ہوگا؟

ہمارے ملنے کی جن کو کوئی خوشی ہی نہیں
بچھڑ بھی جائیں تو آخر " ملال " کیا ہو گا

میں سوچتی ہوں کہ جدت پسند لوگوں کو
کوئی نیا نہ مِلا ، اِن کا حال کیا ہو گا ؟

بہت قریب تھی میں بھی جواب دے دیتی
مگر وہ شوق کہ " اگلا سوال " کیا ہو گا؟😐🖤
ن_م
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
چند دنوں کے بعد نیا سال آ جائے گا
ہر احمق خوشی میں مست ہو جائے گا
مگر دوست تم اپنی زندگی کی فکر کرنا
کیونکہ زندگی کا ایک سال کم ہو جاۓ گا

❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁

تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئی
ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
دلہن بنی ہوئی ہیں راہیں
جشن مناؤ سال نو کے
ساحر لدھیانوی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
مرزا غالب
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
دسمبر کی شب آخر نہ پوچھو کس طرح گزری
یہی لگتا تھا ہر دم وہ ہمیں کچھ پھول بھیجے گا
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
بہار حسن یہ دو دن کی چاندنی ہے حضور
جو بات اب کی برس ہے وہ پار سال نہیں
لالہ مادھو رام جوہر
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
اے جاتے برس تجھ کو سونپا خدا کو
مبارک مبارک نیا سال سب کو
محمد اسد اللہ
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
اب کے بار مل کے یوں سال نو منائیں گے
رنجشیں بھلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر
جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
خُدا کرے نیا سال سب کو راس آئے
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
نئے سال کی بس اتنی سی کہانی ہے
کیلنڈر نیا ہے کیل وہی پرانی ہے
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
یہ سال بھی اداسیاں دے کر چلا گیا
تم سے ملے بغیر دسمبر چلا گیا
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
یہ کس نے فون پے دی سال نو کی تہنیت مجھ کو
تمنا رقص کرتی ہے تخیل گنگناتا ہے
علی سردار جعفری
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
یہ ایک لمحہ جسے ہم نیا سمجھتے ہیں
خدا کرے کہ نئے موسموں کے ساتھ آئے
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
یکم جنوری ہے نیا سال ہے
دسمبر میں پوچھوں گا کیا حال ہے
امیر قزلباش
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
سفر کا ایک نیا سلسلہ بنانا ہے
اب آسمان تلک راستہ بنانا ہے
شہباز خواجہ
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
پرانے سال کی ٹھٹھری ہوئی پرچھائیاں سمٹیں
نئے دن کا نیا سورج افق پر اٹھتا آتا ہے
علی سردار جعفری
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ
راکھ ہو جائے گا یہ سال بھی حیرت کیسی
عزیز نبیل
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
پھر آ گیا ہے ایک نیا سال دوستو
اس بار بھی کسی سے دسمبر نہیں رکا
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
پلٹ سی گئی ہے زمانے کی کایا
نیا سال آیا نیا سال آیا
اختر شیرانی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
نیا سال آیا ہے خوشیاں مناؤ
نئے آسمانوں سے آنکھیں ملاؤ
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
نئے سال میں پچھلی نفرت بھلا دیں
چلو اپنی دنیا کو جنت بنا دیں
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
نہ شب و روز ہی بدلے ہیں نہ حال اچھا ہے
کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے
احمد فراز
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
مبارک مبارک نیا سال آیا
خوشی کا سماں ساری دنیا پہ چھایا
اختر شیرانی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
مرا ہاتھ دیکھ برہمنا مرا یار مجھ کو ملے گا کب
ترے منہ سے نکلے خدا کرے اس سال میں اسی ماہ میں
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
کون جانے کہ نئے سال میں تو کس کو پڑھے
تیرا معیار بدلتا ہے نصابوں کی طرح
پروین شاکر
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
پھر نیا سال، نئی صبح، نئی امیدیں
اے خدا خیر کی خبروں کے اجالے رکھنا
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
ارادہ تھا جی لوں گا تجھ سے بچھڑ کر
گزرتا نہیں اک دسمبر اکیلے
غلام محمد قاصر
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
اک سال گیا اک سال نیا ہے آنے کو
پر وقت کا اب بھی ہوش نہیں دیوانے کو
ابن انشا
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
اک اجنبی کے ہاتھ میں دے کر ہمارا ہاتھ
لو ساتھ چھوڑنے لگا آخر یہ سال بھی
حفیظ میرٹھی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
ہر دسمبر اسی وحشت میں گزارا کہ کہیں
پھر سے آنکھوں میں ترے خواب نہ آنے لگ جائیں
ریحانہ روحی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
ہم لکیریں کرید کر دیکھیں
رنگ لائے گا کیا یہ سال نیا
عازم کوہلی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
دلہن بنی ہوئی ہیں راہیں
جشن مناؤ سال نو کے
ساحر لدھیانوی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
مرزا غالب
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
دسمبر کی شب آخر نہ پوچھو کس طرح گزری
یہی لگتا تھا ہر دم وہ ہمیں کچھ پھول بھیجے گا
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
بہار حسن یہ دو دن کی چاندنی ہے حضور
جو بات اب کی برس ہے وہ پار سال نہیں
لالہ مادھو رام جوہر
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
اے جاتے برس تجھ کو سونپا خدا کو
مبارک مبارک نیا سال سب کو
محمد اسد اللہ
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
اب کے بار مل کے یوں سال نو منائیں گے
رنجشیں بھلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر
جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
احمد فراز
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
یہ سال بھی اداسیاں دے کر چلا گیا
تم سے ملے بغیر دسمبر چلا گیا
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
یہ کس نے فون پے دی سال نو کی تہنیت مجھ کو
تمنا رقص کرتی ہے تخیل گنگناتا ہے
علی سردار جعفری
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
یہ ایک لمحہ جسے ہم نیا سمجھتے ہیں
خدا کرے کہ نئے موسموں کے ساتھ آئے
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
یکم جنوری ہے نیا سال ہے
دسمبر میں پوچھوں گا کیا حال ہے
امیر قزلباش
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
سفر کا ایک نیا سلسلہ بنانا ہے
اب آسمان تلک راستہ بنانا ہے
شہباز خواجہ
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
پرانے سال کی ٹھٹھری ہوئی پرچھائیاں سمٹیں
نئے دن کا نیا سورج افق پر اٹھتا آتا ہے
علی سردار جعفری
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
ہر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ
راکھ ہو جائے گا یہ سال بھی حیرت کیسی
عزیز نبیل
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
پلٹ سی گئی ہے زمانے کی کایا
نیا سال آیا نیا سال آیا
اختر شیرانی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
نیا سال آیا ہے خوشیاں مناؤ
نئے آسمانوں سے آنکھیں ملاؤ
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
نئے سال میں پچھلی نفرت بھلا دیں
چلو اپنی دنیا کو جنت بنا دیں
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
نہ شب و روز ہی بدلے ہیں نہ حال اچھا ہے
کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے
احمد فراز
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
مبارک مبارک نیا سال آیا
خوشی کا سماں ساری دنیا پہ چھایا
اختر شیرانی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
مرا ہاتھ دیکھ برہمنا مرا یار مجھ کو ملے گا کب
ترے منہ سے نکلے خدا کرے اس سال میں اسی ماہ میں
نامعلوم
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
کون جانے کہ نئے سال میں تو کس کو پڑھے
تیرا معیار بدلتا ہے نصابوں کی طرح
پروین شاکر
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
اس نئے سال کے سواگت کے لیے پہلے سے
ہم نے پوشاک اداسی کی سلا کے رکھ لی
سدرہ سحر عمران
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
ارادہ تھا جی لوں گا تجھ سے بچھڑ کر
گزرتا نہیں اک دسمبر اکیلے
غلام محمد قاصر
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
اک سال گیا اک سال نیا ہے آنے کو
پر وقت کا اب بھی ہوش نہیں دیوانے کو
ابن انشا
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
اک اجنبی کے ہاتھ میں دے کر ہمارا ہاتھ
لو ساتھ چھوڑنے لگا آخر یہ سال بھی
حفیظ میرٹھی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
ہر دسمبر اسی وحشت میں گزارا کہ کہیں
پھر سے آنکھوں میں ترے خواب نہ آنے لگ جائیں
ریحانہ روحی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
ہم لکیریں کرید کر دیکھیں
رنگ لائے گا کیا یہ سال نیا
عازم کوہلی
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
پچھلا برس تو خون رلا کر گزر گیا
کیا گل کھلائے گا یہ نیا سال دوستو
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
پھر آ گیا ہے ایک نیا سال دوستو
اس بار بھی کسی سے دسمبر نہیں رکا
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
ایک اور اینٹ گرگئ دیوار حیات کی
نادان کہ رہا ہے نیا سال مبارک
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
ہم سے بدلا ہے نہ بدلے گا کبھی حال مگر
سال اچھا ہے کہ ہر سال بدل جاتا ہے
راحیل احمد
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
جب اگلے سال یہی وقت آرہا ہوگا
یہ کون جانتا ہے کون کس جگہ ہوگا
ریاض مجید
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
یہ غلط ہے یہ سال ٹھیک نہیں
ہر گھڑی کا ملال ٹھیک نہیں
عمران شمشاد

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area